نئی دہلی: شمالی ہندوستان میں مسلسل بارش نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں یمنا کے پانی کی سطح میں مسلسل اضافے سے سیلاب کا خطرہ منڈلانا شروع ہو گیا ہے۔ 45 سال بعد یمنا ندی کی سطح آب 208 میٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔
یمنا نے 13 جولائی کی صبح ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ صبح 7 بجے دریا میں پانی کی سطح 208.46 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو یمنا نے 207.49 میٹر کی بلند ترین سطح کو عبور کیا تھا۔ کل رات یمنا ندی 208 میٹر کو عبور کر چکی تھی۔ اس سے پہلے 1978 میں یمنا کی پانی کی سطح 207.49 میٹر تک چلی گئی تھی۔
Published: undefined
دہلی میں ندی کے کنارے والے علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مرکز سے بھی مدد کا مطالبہ کیا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے بھی سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کا ہنگامہ اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس آج دوپہر 12 بجے ایل جی سیکرٹریٹ میں ہوگا۔ اس اجلاس میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بھی موجود رہیں گے۔
Published: undefined
دہلی میں سیلاب جیسی صورتحال کے پیش نظر، ایم سی ڈی نے سول لائنز زون کے نشیبی علاقوں میں 10 اسکول، شاہدرہ ساؤتھ زون میں 6 اسکول اور شاہدرہ نارتھ میں ایک اسکول کو 13 جولائی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اسکولوں کے طلبہ کے لیے آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔
دہلی کے ساتھ ساتھ مغربی اتر پردیش، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب اور ہریانہ میں بارش کی وجہ سے صورتحال سنگین ہے۔ ہماچل پردیش میں بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں بارشوں کے باعث 88 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ 16 افراد لاپتہ اور 100 زخمی ہیں۔ ہماچل پردیش کے چندرتال میں کئی مسافر پھنسے ہوئے ہیں، انہیں نکالنے کے لیے ریاستی حکومت کے وزیر جگت سنگھ نیگی اور انتظامیہ کی ٹیم وہاں پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
اتراکھنڈ میں شدید بارش کی وجہ سے بدھ کو کیدارناتھ یاترا روک دی گئی۔ وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے عقیدت مندوں کو موسم صاف ہونے کے بعد ہی آنے کا مشورہ دیا ہے۔ اتراکھنڈ حکومت نے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے۔
پنجاب کے 13 اضلاع سیلاب کی لپیٹ میں آ گئے ہیں اور 479 گاؤں بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ فیروز پور میں زیرو لائن کے قریب پاکستان کا ڈیم ٹوٹنے سے پانی ہندوستان کے سرحدی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے۔ جمعرات کو پورے پنجاب میں بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ہتھنی کنڈ بیراج سے پانی کے اخراج کی رفتار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 1.5 لاکھ کیوبک فٹ فی سیکنڈ (کیوسک) کی رفتار سے پانی چھوڑا جا رہا ہے، جبکہ منگل کی رات 9 بجے تک 3.50 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا جا رہا تھا۔ اس لحاظ سے دہلی میں پانی کی سطح کل سے کم ہونا شروع ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined