قومی خبریں

گھر میں کچھ نہ ملنے پر مایوس چور نے اپنی ہی جیب سے 20 روپیہ دے کر واپس آگیا

چور کی تمام حرکتیں گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئیں۔ پولیس اور مالک مکان نے فوٹیج دیکھی تو معاملہ سامنے آیا۔ اس کے بعد یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

تلنگانہ میں چوری کا ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔ دراصل ایک چور ایک گھر میں چوری کرنے داخل ہوا، مگر گھر اسے کچھ نہیں ملا۔ اس سے مایوس ہو کر چور نے اپنی ہی جیب سے 20 روپیہ نکال کر گھر میں ٹیبل پر رکھ دیا اور ایک فریز سے ایک بوتل نکال کر واپس آگیا۔ چور کی یہ پوری حرکت سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی ہے، جو اب بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ کے مطابق یہ واقعہ رنگاریڈی ضلع کے مہیشورم میں پیش آیا۔ اس واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے این ڈی ٹی وی کی صحافی اوما سدھیر نے لکھا ہے کہ تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے مہیشورم میں ایک گھر میں چوری کرنے آیا لیکن جب اسے ایک روپیہ بھی کیش نہیں ملا تو وہ سخت مایوس ہوا۔ چور نے گھر سے نکلتے ہوئے اپنی جیب سے 20 روپئے نکال کر ٹیبل پر رکھ دیا۔ جاتے وقت وہ گھر کے فریج سے ایک بوتل لے کر چلا گیا۔

Published: undefined

چور کی تمام حرکتیں گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئیں۔ پولیس اور مالک مکان نے فوٹیج دیکھی تو معاملہ سامنے آیا۔ اس کے بعد یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ لوگوں کی بڑی تعداد اس ویڈیو پر تبصرے بھی کر رہی ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’بھائی سوچتا ہے جس گھر میں سی سی ٹی وی ہے لیکن پیسے نہیں ہیں وہ غریب ہے۔ اس دوران ایک دیگر صارف نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بہت مہربان چور… جبکہ ایک تیسرے صارف نے کہا ہے کہ کچن میں کیمرہ کیوں ہے؟ اسے کیسے معلوم ہوا کہ کچن میں کیمرہ ہے؟

Published: undefined

دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو میں اپنا چہرہ ڈھکا ہوا چور سی سی ٹی وی کیمرے کی جانب رخ کرکے کچھ اشارے بھی کر رہا ہے۔ ان اشاروں کو دیکھ کر صاف محسوس ہوتا ہے کہ وہ کچھ نقدی یا کوئی دیگر قیمتی سامان نہ ملنے پر مایوس ہے۔ اسی اثنا میں وہ فریج کھولتا ہے، ایک بوتل نکالتا ہے اور جانے کے لیے مڑتا ہے۔ پھر وہ گھر میں رکھے میز کی جانب آتا ہے اور کیمرے کی جانب رخ کرکے جیب سے پرس نکالتا ہے اور اس میں روپیہ نکال کر میز پر رکھتا ہے اور پھر بوتل لے کر چلا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined