قومی خبریں

معذور دستکاروں اور کاروباریوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا

نیشنل ڈس ایبلٹی فنانس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے تقریب کا انعقاد ہوا تھا جو سات دن تک چلا اور اس میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے معذور دستکاروں اور کاروباری افرادنے شرکت کی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے مرکزی وزیر کرشن پال گرجرنے معذور دستکاروں اور کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کے حکومت کے عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ معاشرہ میں تمام کو ترقی کے یکساں مواقع دستیاب ہونے چاہئیں۔ گرجر نے پیر کو یہاں ایک فیسٹول کی اختتامی تقریب میں کہا کہ اس طرح کے انعقاد سے معذور دستکاروں اور کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے حکومت نے کئی پروگرام اور اسکیموں کی شروعات کی ہے۔ نیشنل ڈس ایبلٹی فنانس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے منعقدہ یہ فیسٹول سات دن تک چلا اور اس میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے معذور دستکاروں اور کاروباری افرادنے شرکت کی۔ گرجر نے فیسٹول میں معذور دستکاروں اور کاروباری افراد کو ایوارڈ دیئے۔

Published: undefined

فیسٹول کا افتتاح دو مارچ کو سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت، چھوٹی اور درمیانہ صنعت کے وزیر نتن گڈکری اور خواتین و اطفال کی فلاح و بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی نے مشترکہ طورپر کیا تھا۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور اطفال کی فلاح و بہبود کے وزیرمملکت رتن لال کٹاریہ اور گرجر بھی موجود تھے۔ فیسٹول میں 17ریاستوں کے 80معذور دستکاروں اور کاروباری افراد نے حصہ لیا اور اپنے فن اور مصنوعات کی نمائش کی۔ اس دوران ہنرمندی کو فروغ اور ثقافتی پروگراموں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined