لکھنؤ: اتر پردیش کی مین پوری لوک سبھا سیٹ کے لئے ووٹوں کی گنتی کے رجحانات میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) کی امیدوار ڈمپل یادو بڑی برتری کے ساتھ جیت کی طرف گامزن ہیں۔ اس کے علاوہ کھتولی میں بھی آر ایل ڈی امیدوار آگے چل رہے ہیں، جنہیں سماجوادی پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔ رامپور سیٹ پر بھی پارٹی حکمران جماعت بی جے پی کو کڑی ٹکر دی ہے۔
Published: undefined
اسی دوران اکھلیش کے چچا شیو پال یادو ملائم سنگھ کی آخری آرام گاہ پر پہنچے اور کہا کہ ’جس کا جلوہ قائم ہے، اس کا نام ملائم ہے۔‘ اس کے بعد اکھلیش نے شیو پال یادو کو ایس پی کا جھنڈا فراہم کیا۔ خیال رہے کہ ایس پی لیڈر فی الحال سیفئی میں جمع ہیں۔ اس دوران اکھلیش یادو نے چچا شیو پال کے پیر چھو کر آشیرواد لیا۔ شیو پال کے بھتیجے اور ضلع پنچایت صدر ابھیشیک عرف انشول یادو نے اپنی گاڑی سے پرسپا (پرگتی شیل سماجوادی پارٹی) کا جھنڈا ہٹا کر اس پر ایس پی کا جھنڈا لگا دیا۔ فی الحال شیو پال یادو کی جانب سے انضمام کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔
Published: undefined
اس سے پہلے اٹاوہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور شیو پال یادو مین پوری میں زبردست سبقت کے بعد اٹاوہ پہنچے۔ سب سے پہلے اکھلیش یادو ملائم سنگھ کی سمادھی پر پہنچے۔ انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کے بعد وہ سیدھے چچا شیو پال یادو سے ملنے گئے۔ مین پوری میں ڈمپل یادو کی زبردست جیت میں شیو پال یادو کے حلقہ جسونت نگر کا سب سے بڑا ہاتھ رہا ہے۔ ڈمپل یادو کو یہاں سے ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ ملے۔ ڈمپل نے یہاں سے جو برتری حاصل کی، وہ آخر تک برقرار رہی۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن سے موصولہ اطلاع کے مطابق مین پوری ضمنی انتخاب میں ایس پی امیدوار ڈمپل یادو نے ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک ڈمپل یادو کو 593893 ووٹ حاصل ہو چکے تھے، جبکہ بی جے پی کے رگھوراج سنگھ شاکیہ کو 320323 ووٹ ہی ملے تھے۔ ڈمپل یادو کو بی جے پی امیدار سے 273570 ووٹ زیادہ حاصل ہو چکے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز