نئی دہلی: راجدھانی دہلی کی ایک مقامی عدالت نے پیر کے روز سابق مرکزی وزیر دلیپ رے کو کوئلہ گھپلہ معاملے میں تین سال قید کی سزا سنائی۔ سابق وزیر دلیپ رے کو یہ سزا 1999 کے جھارکھنڈ کوئلہ گھپلہ معاملے میں سنائی گئی ہے۔
Published: undefined
عدالت نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی حکومت میں وزیر مملکت رہے دلیپ رے کو اس ماہ کے اوائل میں دیگر افراد کے ساتھ قصوروار ٹھہرایا تھا۔ مرکزی تفتیشی بیورو کے خصوصی جج نے اس وقت کوئلہ وزارت کے افسر رہے دو دیگر لوگوں کو جیل کی سزا سنائی ہے۔
Published: undefined
خصوصی جج بھارت پراسر نے سزا سناتے ہوئے تمام مجرمان پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ دلیپ رے کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل منو شرما نے کہا کہ وہ ضمانت کے لئے عدالت جا رہے ہیں اور اس فیصلہ کے خلاف اپیل کی جائے گی۔ عدالت نے کیسٹرون ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (سی ٹی ایل) پر 60 لاکھ اور کیسڑون مائننگ لمیٹڈ پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ عدالت نے ان دونوں کمپنیوں کو بھی معاملہ میں مجرم قرار دیا تھا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ اس مہینے کے اوائل میں واجپئی حکومت میں کوئلہ کے وزیر مملکت رہے دلیپ رے کو مجرمانہ سازش اور دیگر جرائم کے لئے مجرم قرار دیا تھا۔ عدالت نے دلیپ رے کے علاوہ کوئلہ کی وزارت کے اس وقت کے دو سینئر افسران پردیپ کمار بنرجی اور نتیانند گوتم، کیسٹرون ٹیکنالوجیز لمیٹڈ، اس کے ڈائریکٹر مہندر کمار اگروال اور کیسٹرون مائننگ لمیٹڈ کو بھی مجرم قرار دیا تھا۔ یہ معاملہ 1999 میں جھارکھنڈ کے گریڈیہہ میں برہم ڈیہہ کوئلہ بلاک کے الاٹمنٹ سے وابستہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined