گزرے زمانے کے بے مثال اداکار دلیپ کمار کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انھیں نمونیا کی شکایت کے بعد داخل اسپتال کیا گیا جہاں فوری طور پر علاج شروع کر دیا گیا۔ مغل اعظم، شکتی، رام اور شیام، دیوداس اور سوداگر جیسی مقبول زمانہ فلموں میں نظر آ چکے دلیپ کمار کے قریبی فیصل فاروقی نے ٹوئٹر کے ذریعہ ان کی خرابی صحت کی جانکاری دی۔ گزشتہ کچھ وقت سے دلیپ کمار کو خراب صحت کی وجہ سے کئی بار اسپتال میں داخل کرانا پڑا ہے اور بالی ووڈ طبقہ ان کی بہتر صحت کے لیے دست بہ دعا نظر آیا ہے۔
فیصل فاروقی نے 8 ستمبر کو ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ دلیپ کمار کو کل رات اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انھیں پھر سے نمونیا ہو گیا ہے جس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ان کے لیے دعا کیجیے۔ ان کی صحت کی خبر آپ کو ٹوئٹر پر دیتے رہیں گے۔‘‘
Published: 08 Oct 2018, 4:08 PM IST
قابل ذکر ہے کہ دلیپ کمار کی پیدائش 11 دسمبر 1922 کو ہوئی تھی اور اداکاری کی شروعات انھوں نے 1944 میں فلم ’جوار بھاٹا‘ سے کی تھی۔ تقریباً چھ دہائی کے اپنے کیریر میں دلیپ کمار نے 65 فلمیں کی ہیں۔ شہنشاہِ جذبات کے نام سے مقبول دلیپ کمار نے 1966 میں سائرہ بانو سے شادی کی تھی۔ دلیپ کمار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سمیت پدم وبھوشن اور پدم بھوشن دونوں سے ہی نوازے جا چکے ہیں۔
Published: 08 Oct 2018, 4:08 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Oct 2018, 4:08 PM IST
تصویر: پریس ریلیز