کانگریس کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ دگ وجے سنگھ نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کے سربراہ موہن بھاگوت کے تازہ بیانات کے تناظر میں کل ایک ٹوئیٹ کے ذریعےانہیں مشورہ دیا ہے۔ مسٹر سنگھ نے ٹوئیٹ کے ذریعہ مسٹر بھاگوت کے ہندو مسلم اتحاد اور ہندوستانیوں کے ڈی این اے کے بارے میں آئے حالیہ بیانات کے تناظر میں لکھا ہے ، 'موہن بھاگوت جی یہ نظریہ ، کیا آپ اپنے شاگردوں ، پرچارکوں ، وشو ہندو پریشد ، بجرنگ دل کارکنوں کو بھی پیش کریں گے؟ کیا آپ یہ تعلیم مودی شاہ جی اور بی جے پی کے وزراءاعلی کو بھی دیں گے؟ '
Published: undefined
کانگریس قائد نے سلسلہ وار ٹویٹس میں لکھا ہے ، 'اگر آپ اپنے ظاہر کردہ خیالات کے تئیں ایماندار ہیں تو بی جے پی میں ان تمام رہنماؤں جنہوں نے بے گناہ مسلمانوں پر تشدد کیا ہے ، انہیں فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت دیں ۔شروعات نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ سےکریں۔
Published: undefined
مسٹر سنگھ نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ مسٹر بھاگوت ایسا نہیں کریں گے ، کیوں کہ ان کے الفاظ اور اعمال میں فرق ہے۔ مسٹر سنگھ کے مطابق ، مسٹر بھاگوت نے ٹھیک کہا ہے کہ پہلے ہم سب ہندوستانی ہیں ، لیکن پہلے اسے اپنے شاگردوں کو سمجھانا ہے۔
Published: undefined
بھاگوت کا تازہ ترین بیان آیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہندو مسلمان مختلف نہیں ہیں اور تمام ہندوستانیوں کا ڈی این اے ایک جیسا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined