بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے کولار تھانہ علاقہ میں ایک خاتون کے ساتھ تقریباً ایک مہینہ قبل ہوئے نبھیا جیسے لرزہ خیز واقعہ کا معاملہ آج میڈیا میں آنے کے بعد سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ اس کی مذمت کی۔
Published: undefined
مسٹر سنگھ نے ٹوئٹ کے ذریعہ ایک اہم اخبار میں شائع خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس نہایت لرزہ خیز واقعہ کی مذمت کرتا ہوں۔ قصوروار شخص کو سخت سزا ملنی چاہئے۔
میڈیا میں آئی خبر کے مطابق 24 سالہ خاتون کی یہا ں کولار تھانہ علاقہ میں جے کے ہاسپٹل کے پاس 16جنوری کی شام کو ایک نوجوان نے سڑک کے کنارے آبروریزی کرنے کی کوشش کی۔ نوجوان نے دیر شام سڑک پر جارہی خاتون کو دھکا دیکر سڑک کے کنارے گرا دیا اور اس کی آبرو ریزی کی کوشش کی۔
Published: undefined
اس دوران نوجوان نے خاتون کے جسم پر پتھر سے وار کئے۔ کچھ منٹوں تک ہوئی جدوجہد کے درمیان کچھ لوگ وہاں سے گزر ے اور لڑکی کی آواز سن کر اس کے پاس پہنچے، تب تک نوجوان سے وہاں سے فرار ہوگیا۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہاں موجود لوگ خاتون کو یہاں واقعہ ایمس میں لے گئے۔ اسے پیٹھ میں درجنوں ٹانکے آئے اور اس کی ریڑھ کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت خاتون چلنے سے بھی معذور ہے اور وہ انصاف کیلئے آواز اٹھا رہی ہے۔
Published: undefined
اس سلسلہ میں بھوپال کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اے سائی منوہر سے موبائل فون پر رابطہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ارشاد (ڈی آئی جی، بھوپال، ارشاد ولی) اس بارے میں بتائیں گے۔ مسٹر ولی سے بھی فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ملی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined