بہار میں سُشاسن کی بات تو بہت ہوتی ہے، لیکن اکثر بدعنوانی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ایک افسر نے جمعرات کو بتایا کہ ڈی آئی جی رینک کے ایک افسر کو اپنے جونیئر سے رنگداری وصولنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت نے بدھ کی شب ایک نوٹیفکیشن جاری کر شفیع الحق کو بدعنوانی میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا قصوروار ٹھہرایا۔ یہ نوٹیفکیشن ریاست کے ای او ڈبلیو کی منگل کو سونپی گئی رپورٹ پر مبنی ہے۔
Published: undefined
ای او ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق شفیع الحق کو اس سال جون سے پہلے مونگیر رینج کے ڈی آئی جی کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ مونگیر میں اپنی مدت کار کے دوران وہ پولیس محکمہ کے جونیئر افسران کے ساتھ رنگداری میں ملوث تھا۔ اس کے پاس مونگیر پولیس کے سب انسپکٹر محمد عمران نام کا ایک بھروسہ مند افسر بھی تھا۔ عمران نے محکمہ کے جونیئر اہلکاروں سے رنگداری وصولنے کے لیے ایک ایجنٹ کو کام پر رکھا تھا۔
Published: undefined
اس کے خلاف کئی شکایتوں کی بنیاد پر جانچ کی گئی جس میں الزام درست پایا گیا۔ پھر انھیں 19 جون 2021 کو پٹنہ میں پولیس ہیڈکوارٹر میں منتقل کر دیا گیا۔ محکمہ نے ان کے خلاف ای او ڈبلیو جانچ بھی شروع کی۔ وزارت داخلہ نے انھیں معطلی مدت کے دوران پٹنہ رینج کے آئی جی پی دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined