نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے پہلے دن خام تیل 80 ڈالر کی طرف بڑھنے کے دوران گھریلو سطح پر آج ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس سے گزشتہ چار میں سے تین دنوں میں اس میں 70 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوچکا ہے۔ تاہم اس دوران پٹرول کی قیمتیں 22 ویں دن بھی مستحکم رہیں۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں ڈیزل 89.32 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
Published: undefined
ڈیزل کی قیمت میں جمعہ کو 20 پیسے فی لیٹر، اتوار کو 25 پیسے اور پھر پیر کو 25 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ اس طرح چار میں سے تین دنوں میں 70 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 5 ستمبر کو پٹرول کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی اور اس کے بعد یہ 101.19 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.32 روپے فی لیٹر رہا۔
Published: undefined
امریکی تیل کے ذخائر میں تین سال کی نچلی سطح پر آنے اور قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے سے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ہیں۔ آج سنگاپور میں 1.06 ڈالر اضافے کے ساتھبریٹ کروڈ 79.15 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 1.04 ڈالر اضافے سے 75.02 ڈالر فی بیرل پر کھلا۔
Published: undefined
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
شہر کا نام —— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)
دہلی ————— 101.19 —————— 89.32
ممبئی ————— 107.26 —————— 96.94
چنئی —————98.96 -—————- 93.93۔
کولکتہ ———— 101.62 —————— 92.42
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز