مہنگائی کم کرنے کا وعدہ کر کے اقتدار پر قابض نریندر مودی حکومت میں ہر شئے مزید مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی لگاتار اضافہ ہو رہا ہے جب کہ بین الاقوامی سطح پر اس کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔ اس وقت ڈیزل کی قیمت ہندوستان میں اب تک کے ریکارڈ سطح پر ہے اور پٹرول کی قیمت بھی گزشتہ چار سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یہ اضافہ ملک کی ہر ریاست میں ہو رہا ہے۔
Published: undefined
راجدھانی دہلی میں اس وقت پٹرول کی قیمت 74 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہے جو ستمبر 2014 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ ڈیزل کی قیمت تو اپنے ریکارڈ کی اونچائی پر ہے۔ دہلی میں یہ 65 روپے 31 پیسے لیٹر فروخت ہو رہا۔ ممبئی میں لوگوں کو پٹرول فی لیٹر 81 روپے 93 پیسے مل رہا ہے جب کہ ڈیزل 69 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں اس وقت ڈیزل 68.01 روپے فی لیٹر اور پٹرول 76.78 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ چنئی میں بھی مہنگائی کی یکساں حالت ہے۔ یہاں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 76.85 روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 68.90 روپے ہے۔
ملک کے ہر گوشے میں ڈیزل و پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کو دیکھتے ہوئے عوام نے مرکزی حکومت سے اس پر فوراً روک لگانے کی گزارش کی ہے۔ اس کے لیے باقاعدہ کوئی پالیسی بنانے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ این ڈی ٹی وی نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر ایک رپورٹ پیش کی ہے جس کے مطابق اس کا خمیازہ مرکزی حکومت کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔ جن ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں ان میں کرناٹک کو چھوڑ کر بقیہ جگہ بی جے پی کی حکومت ہے۔ خصوصی ذرائع سے اس طرح کے اشارے بھی مل رہے ہیں کہ ڈیزل و پٹرول کو بھی جی ایس ٹی میں لایا جا سکتا ہے تاکہ قیمتوں پر قابو پایا جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز