نئی دہلی: ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں ہندستانی ٹیم کمبی نیشن سے متعلق کہا ہے کہ ان کے مطابق اگر تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی پانچویں نمبر پر بلے بازی کرنے اتریں گے تو یہ ٹیم کیلئے فائدہ مند ہو گا۔
Published: undefined
سچن نے کہا کہ دھونی کو اپنے آرڈر پانچویں نمبر پر ہی ڈٹے رہنا چاہیے کیونکہ ٹیم کے پاس چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے کے لیے کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا کے نائب کپتان روہت شرما نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دھونی کو آرڈر میں اوپر چوتھے نمبر پر بھیجا جانا چاہیے۔
Published: undefined
ہندوستان کی 15 رکنی ٹیم میں امباٹی رائیڈو، رشبھ پنت، وجے شنکر اور وکٹ کیپر دنیش کارتک چوتھے نمبر پر کھیلنے کے دعویدار ہیں جو ٹیم کے لئے سب سے زیادہ موذوں کھلاڑی ہیں۔ سچن نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ دھونی کو پانچویں نمبر پر ہی بلے بازی کرنی چاہیے۔ میں نہیں جانتا کہ ٹیم کا مجموعہ کیا ہے لیکن ہمارے پاس شکھر اور روہت کے طور پر اوپنر ہیں جبکہ وراٹ چوتھے نمبر پر ہیں۔ کوئی دوسرا پانچویں نمبر پر بلے بازی کر سکتا ہے جبکہ دھونی پانچویں نمبر پر اچھے امیدوار ہیں۔ اس کے بعد ہردک پانڈیا جارحانہ کھلاڑی ہیں جو نچلے آرڈر پر اچھے بلے باز ہیں۔
Published: undefined
سابق ہندوستانی کھلاڑی نے كرك انفو سے کہا کہ چوتھے آرڈر کو لے کر کافی بحث کی جا چکی ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر آپ کے پاس اچھے بلے باز ہیں تو انہیں کسی بھی آرڈر پر بلے بازی کرنے کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے۔ ہمارے پاس باصلاحیت کھلاڑی ہیں جو ہمارے لیے توقع کے مطابق کھیل سکتے ہیں۔
Published: undefined
ہردک پانڈیا کی عالمی کپ میں اہمیت کو لے کر سچن نے کہا کہ آئی پی ایل کی کارکردگی کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ وہ کس طرح گیند کے ساتھ عمل کرتے ہیں اور بغیر پرکھے نہیں کھیلتے۔ وہ آپ کے شاٹس کو دیکھتے ہیں اور پھر کھیلتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ مسلسل تال میں کھیل رہے ہیں۔ یہی بات ان کے حق میں کام آئے گی۔ ہردک انگلینڈ میں پورے اعتماد اور توانائی کے ساتھ گئے ہیں اور میدان پر بھی یہ دکھائی دے گا۔
Published: undefined
سچن نے کہا کہ ہردک کے لیے یہ بڑا ٹورنامنٹ ہوگا۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر آگے بڑھیں اور آخری تک جائیں اور پورے ملک کو خوش ہونے اور جشن منانے کا موقع دیں۔ ٹیم انڈیا میں واحد بائیں ہاتھ کے بلے باز شکھر دھون کو لے کر افسانوی کھلاڑی نے کہا کہ سلامی بلے باز کو جتنا ممکن ہو دیر تک ٹکے رہ کر ٹیم کو اچھا آغاز دلانے پر توجہ دینی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بائیں ہاتھ کا کھلاڑی ہونا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے کیونکہ بولر کو اس حساب سے کرنا پڑتا ہے اور اسے مسلسل یہ ذہن میں رکھنا پڑتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز کو لیگ اسپنر یا کسی بھی بولر پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر توجہ دینا چاہیے۔ شکھر کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ جتنا ممکن ہو ٹک کر بیٹنگ کریں۔ ہندوستانی ٹیم 25 مئی کو نیوزی لینڈ اور 28 مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی اور 5 جون کو اہم ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف مہم شروع کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز