قومی خبریں

دھیریندر شاستری کا متنازعہ بیان، بغیر ’سندور‘ اور ’منگل سوتر‘ والی خاتون کو قرار دیا خالی پلاٹ! خاتون کمیشن میں شکایت درج

باگیشور دھام کے بابا دھیریندر شاستری نے بغیر سندور اور منگل سوتر والی خواتین کا موازنہ خالی پلاٹ سے کیا، جس پر سماجی کارکن نوتن ٹھاکر نے خواتین کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے

<div class="paragraphs"><p>دھیریندر شاستری</p></div>

دھیریندر شاستری

 

تصویر ویڈیو گریب

نئی دہلی: باگیشور دھام کے بابا پنڈت دھیریندر شاستری اپنے ایک بیان کو لے کر تنازع میں آگئے ہیں۔ انہوں نے خواتین کے بارے میں ایسا بیان دیا ہے جس پر خواتین کی تنظیموں نے اعتراضات اٹھائے ہیں۔ آزاد ادھیکار سینا نامی تنظیم کی قومی جنرل سکریٹری نوتن ٹھاکر نے بابا باگیشور دھام کے سربراہ دھیریندر شاستری کے اس بیان کے خلاف قومی خواتین کمیشن سے شکایت کی ہے۔ گریٹر نوئیڈا میں ایک مذہبی تقریب کے دوران دھیریندر شاستری نے بغیر سندور اور منگل سوتر کا موازنہ خالی پلاٹ سے کیا تھا!

Published: undefined

سماجی کارکن نوتن ٹھاکر نے الزام لگایا ہے کہ گریٹر نوئیڈا میں منعقد ’بھاگوت کتھا‘ کے دوران دھیریندر شاستری نے خواتین کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے، جس کی وجہ سے ہندوستان کی خواتین شرمندگی اور ذلت محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دھیریندر شاستری کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر میمز بنا کر خواتین کے لیے ہر طرح کے نازیبا تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

نوتن ٹھاکر نے کہا ’’دھریندر شاستری نے گریٹر نوئیڈا میں کتھا کے دوران کہا تھا کہ جن خواتین کے گلے میں سندور اور منگل سوتر نہیں ہوتا، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ پلاٹ ابھی تک خالی ہے۔‘‘ ٹھاکر نے کہا کہ کسی خاتون کا موازنہ پلاٹ سے کیا جانا اور خواتین کے تعلق سے اس طرح کا نازیبا تبصرہ کیا جانا نامناسب ہے۔ اس کے علاوہ یہ یہ خواتین کی عزت کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حقائق کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے قومی کمیشن برائے خواتین سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بابا باگیشور دھام سرکار نے گریٹر نوئیڈا میں 7 روزہ بھاگوت کتھا کا اہتمام کیا تھا، جو گزشتہ ہفتہ کو اختتام پذیر ہوئی تھی۔ اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ "جس عورت کی شادی ہو گئی ہے اس کی دو شناخت ہیں۔ جس عورت کی مانگ میں سندور اور گلے میں منگل سوترنہ ہو تو سمجھ لیں کہ پلاٹ خالی ہے!‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined