قومی خبریں

صحت مند طرز زندگی اپنائیں: دھنکھڑ

دھنکھڑ نے کہاکہ ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کی کوششوں کو سراہا اور انہوں نے قدیم آیوروید کے طرز زندگی کو محفوظ رکھنے کی لوگوں سے اپیل کی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑنے اتوار کو کہا کہ 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کا خواب تبھی پورا ہو سکتا ہے جب تمام ہم وطنوں کی صحت اچھی رہے گی، تب ہی ملک مکمل طور پر طاقتور بن سکتا ہے۔

Published: undefined

مہاراشٹر کے گونڈیا میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کی نئی عمارت کی بھومی پوجن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر دھنکھڑنے ہر ایک سے صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے اور آیوروید طرز زندگی کو اپنانے کی اپیل کی  ہےجو کہ ملک کا انمول ثقافتی ورثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم کے ذریعے ملک کے شہریوں کو دنیا کا سب سے بڑا صحت تحفظ کور دیا گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعہ نہ صرف شہریوں کو علاج معالجے کے لیے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے بلکہ صحت کی تمام سہولیات بھی انتہائی موثر طریقے سے فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اچھی صحت کا خیال رکھ کر ایک نئے ہندوستان کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

Published: undefined

یہ کہتے ہوئے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل کی وجہ سے یوگا پوری دنیا میں پہنچ گیا ہے، جگدیپ دھنکھڑ نے کہاکہ "پہلے عام بیماریوں کے علاج کے لیے بھی بیرون ملک جانا پڑتا تھا۔ اب ملک میں ہر جگہ جدید علاج دستیاب ہیں۔"

Published: undefined

مہاراشٹر میں دستیاب طبی تعلیم اور صحت عامہ کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت کی طرف سے ضلعی سطح پر سپر اسپیشلٹی اسپتال قائم کرنے کا اقدام قابل ستائش ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ مستر دھنکھڑنے قدیم آیوروید کے طرز زندگی کو محفوظ رکھنے کی لوگوں سے اپیل کی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined