لکھنؤ: پولس پر کام کے بڑھتے دباؤ کو کم کرنے کے مقصد کے تحت اتر پردیش کی یوگی حکومت نے 51 ہزار سے زیادہ کانسٹیبلوں کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
صوبے کے چیف داخلہ سکریٹری اروند کمارر، ڈئریکٹر جنرل پولس بھرتی جے پی شرما اور ڈی آئی جی او پی سنگھ نے جمعرات کو یہاں مشترکہ کانفرنس میں کہا کہ پولس اور پی اے سی میں 51 ہزار سے زیادہ اسامیوں پر تقرری کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ نئی تقرریوں میں 20 فیصد ریزرویشن خواتین کے لئے رکھا گیا ہے، یہ فیصلہ ریاست میں قانون کے نفاذ کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پولس اہلکار کی کمی کو جلد از جلد پورا کرنے کے لئے تقرری کے عمل میں مزید تیزی لانے اور پورے عمل میں شفافیت برتنے کی ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
چیف داخلہ سکریٹری نے بتایا کہ پولس اہلکار کی حوصلہ افزائی اور ان کے کام میں مزید بہتری لانے کے لئے 2018 میں خصوصی کوشش کرکے 37575 پولس اہلکاروں کو پرموشن دیا گیا ہے جس میں 2192 انسپکٹر 7500 سب انسپکٹر اور 24651 کو ہیڈ کانسٹبل بنایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 2017 میں پرموشن حاصل کرنے والے پولس اہلکار کی تعداد 9892 تھی۔ کمار نے بتایا کہ محکمہ پولس میں سول پولس اور پی اے سی میں کل منظور شدہ 2.29 لاکھ اسامیوں میں سے 97 ہزار سے زیادہ اسامیاں اس وقت خالی ہیں۔ محکمہ پولس میں سپاہیوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 51216 پولس اہلکار کو نئے تقرری کے عمل کے تحت منتخب کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined