قومی خبریں

بوئنگ 737 طیارہ استعمال کرنے والے ایئرلائنس کو ڈی جی سی اے نے کیا متنبہ، سیکورٹی کا جائزہ لینے کی ہدایت

ہندوستان مین فی الحال ایئر انڈیا ایکسپریس، اسپائس جیٹ اور اکاسا بوئنگ 737 سیریز کے طیاروں کا استعمال کرتے ہیں۔

ڈی جی سی اے، تصویر آئی اے این ایس
ڈی جی سی اے، تصویر آئی اے این ایس 

ڈی جی سی اے (ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن) نے بوئنگ 737 جیٹ لائنر کا استعمال کرنے والی ایئرلائنس کو رڈار کی سیکورٹی سے متعلق فکر کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ ڈی جی سی اے نے ممکنہ طور سے جام یا ممنوعہ رڈار سسٹم کے بارے میں ایئرلائنس کو تنبیہ دی ہے۔ طیارہ کا رڈار ایک ایسا پرائمری سسٹم ہے جو جہاز کی رفتار کو کنٹرول کرتا ہے۔ فی الحال ملک میں ایئر انڈیا ایکسپریس، اسپائس جیٹ اور اکاسا ملک میں بوئنگ 737 سیریز کے طیاروں کا استعمال کرتے ہیں۔ ڈی جی سی اے نے ان آپریٹرس سے سیکورٹی جوکھم کا جائزہ لینے اور کچھ خاص طرح کے انسٹرومنٹ لینڈنگ بند کرنے کو کہا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان میں گھریلو ہوائی مسافروں کی تعداد 2030 تک 30 کروڑ تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی ہوائی اڈوں کی ترقی پر تقریباً 11 ارب ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ ’فرنچ ایئر اسپیس انڈسٹریز ایسو سی ایشن‘ (جی آئی ایف اے ایس) کی طرف سے قومی راجدھانی میں منعقد تقریب کے دوران انھوں نے یہ بیان دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور فرانس ایک مضبوط عالمی ایس اے ایف سپلائی سیریز تیار کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندوستان دنیا کے سب سے تیزی سے بڑھتے شہری ہوابازی مارکیٹ میں سے ایک ہے اور بڑھتے طلب کو پورا کرنے کے لیے ایئرلائنس اپنے بیڑے کے ساتھ ساتھ نظام کی بھی توسیع کر رہی ہیں۔ اس معاملے میں نائیڈو کا کہنا ہے کہ 2030 تک گھریلو ہوائی مسافر 30 کروڑ تک پہنچنے کا اندازہ ہے، جبکہ آئندہ 25-20 سالوں میں 200 مزید ہوائی اڈوں کے تیار ہونے کی امید ہے۔ ہندوستان میں اس وقت 157 ہوائی اڈے، ہیلی پورٹ اور واٹر ڈروم ہیں۔ 2025 کے آخر تک فعال ہوائی اڈوں کی تعداد 200 تک پہنچنے کی امید ہے۔

Published: undefined