ممبئی: مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کے بعد دیویندر فڈنویس اور ایکناتھ شندے نے ایک پریس کانفرس سے خطاب کیا۔ دونوں لیڈران نے گورنر سے ملاقات کر کے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا اس کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ فڈنویس نے اعلان کیا کہ مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ہوں گے۔
Published: undefined
اپنے بیان میں دیویندر فڈنویس نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے دوران عوامی رائے (مینڈیٹ) کی توہین کی گئی تھی کیونکہ عوام نے مہاوکاس اگھاڑی کو اکثریت نہیں دی تھی۔ انتخابات کے بعد بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بنی تھی۔ بی جے پی - شیو سینا نے اتحاد میں انتخاب لڑا تھا لیکن شیو سینا نے کانگریس اور این سی پی کے ساتھ ملک کر حکومت سازی کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس دوران بالا صاحب ٹھاکرے کے نظریات کو بھی طاق پر رکھ دیا گیا۔
Published: undefined
اس دوران ایکناتھ شندے نے کہا کہ وہ مہاراشٹر کی ترقی کے لئے بی جے پی کے ساتھ آئے ہیں۔ اس سے پہلے خبر تھی کہ دیویندر فڈنویس آج شام 7.30 بجے وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لینے جا رہے ہیں، تاہم اب غیر متوقع طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ ایکناتھ شندے ریاست کے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق ایکناتھ شندے آج شام 7.30 بجے حلف لینے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
گزشتہ روز ادھو ٹھاکرے کے استعفی دینے کے بعد سے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ دیویندر فڈنویس وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لینے جا رہے ہیں۔ قبل ازیں، دیویندر فڈنویس، ایکناتھ شندے کے ساتھ گونر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کے لئے پہنچے۔ جہاں انہوں نے حکومت سازی کے لئے دعوی پیش کرتے ہوئے قانون سازوں کی حمایت سے متعلق فہرست ان کے حوالہ کی۔
Published: undefined
شندے دھڑے کے ایک لیڈر دیپک کیسرکر نے کہا کہ شیوسینا ایک ہی ہے صرف اسمبلی میں پارٹی کے دو دھڑے بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون ساز پارٹی کے لیڈر آج بھی ایکناتھ شندے ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کسی کی پشت میں خنجر نہیں مارا ہے، سنجے راؤت اس طرح کے بیان صرف لوگوں میں ناراضگی پیدا کرنے کے لئے دے رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined