قومی خبریں

آسمان سے آئی آفت سے اتراکھنڈ میں کہرام، کہیں پہاڑ بھربھرا کر گر پڑا تو کہیں جپسی ندی میں بہہ گئی

چمپاوت، پتھوراگڑھ اور باگیشور میں لینڈ سلائیڈ کے واقعات اور ندیوں میں طغیانی کے بعد پانی شاہراہوں پر بہنے سے کئی سڑکوں پر آمد ور فت بند ہوچکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں آسمان سے مسلسل آفت آر ہی ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے کئی جگہوں پر لینڈ سلائیڈ کا خوفناک منظر دیکھنے کو ملا ہے۔ وہیں ندیوں میں بھی زبردست طغیانی ہے۔ کہیں پر سڑکوں پر سیلاب کے بہتے پانی نے لوگوں کا راستہ روک دیا ہے تو کہیں کہیں پر یہ جان لیوا بھی ثابت ہو رہی ہے۔

Published: undefined

کاربیٹ سٹی کے طور پر مشہور رام نگر میں ایک جپسی کے ندی میں بہہ جانے کی خبر ہے۔ جبکہ ٹہری، چمپاوت، پتھوراگڑھ اور باگیشور میں لینڈ سلائیڈ کی اطلاعات ملی ہیں۔ الموڑا میں شدید بارش کے بعد ہائی وے کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ رشی کیش میں بھی گنگا ندی کی آبی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے اور باگیشدور میں گومتی اور سریو ندی میں طغیانی ہے۔

Published: undefined

پتھورا گڑھ میں کثیر مقدار میں بارش کے بعد دھارچولا تواگھاٹ قومی شاہراہ میں چیتل کوٹ کے پاس بڑا لینڈ سلائیڈ ہوا جس میں پہاڑی کا ایک بڑا حصہ بھربھرا کر نیچے گر گیا۔ اس زبردست لینڈ سلائیڈ کا ویڈیو بھی کافی وائرل ہو رہا ہے۔ لینڈ سلائیڈ کے بعد سڑک آمد ورفت کے لیے پوری طرح سے بند کر دی گئی ہے جس کے سبب لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ یہاں پر قومی شاہراہ سمیت کُل 30 سڑکیں بند پڑی ہیں۔

Published: undefined

اتراکھنڈ میں آسمان سے آئی آفت کے کئی خوفناک منظر کیمرے میں قید ہو گئے ہیں۔ رام نگر سے آئے ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر پوری رفتار سے پانی کی دھارا بہہ رہی ہے۔ آنے جانے والوں کے راستے میں یہ تیز بہاؤ رکاوٹ بن گئی ہے۔ اس دوران جب سڑک کنارے کھڑی ایک جپسی اس بہاؤ کی لپیٹ میں آئی تو بہتی چلی گئی۔ جپسی پر سوار لوگوں نے گاڑی سے کود کر کسی طرح اپنی جان بچائی۔

Published: undefined

پولیس لگاتار لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دیتے ہوئے الرٹ کر رہی ہے۔ بارش رکنے کے بعد بھی کچھ برساتی نالوں کا پانی لگاتار شاہراہوں پر بہہ رہا ہے۔ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو اس کے لیے ان نالوں پر پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی بھی کچھ گاڑی ڈرائیور اپنی جان جوکھم میں ڈال کر سفر کر رہے ہیں۔ واضح ہو کہ رام نگر اور آس پاس کے علاقوں میں زیادہ تر برساتی نالے ہائی وے کے اوپر سے بہتے ہیں جس کے سبب اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Published: undefined

ٹہری ضلع میں گزشتہ تین دنوں سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ ٹہری سے گزرنے والی بھلنگنا، بال گنگا، نیل چامی اور بھاگیرتھی ندی سمیت تمام نالے طغیانی پر ہیں۔ جگہ جگہ سے لینڈ سلائیڈ کی تصویریں سامنے آ رہی ہیں۔ گھنسالی میں سڑک پر ملبہ آ گیا ہے۔ درجنوں گاؤں کا ضلع ہیڈ کوارٹر سمیت اہم بازاروں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined