ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ترجمان نواب ملک نے گزشتہ روز کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی گرفتاری مرکز کی بی جے پی حکومت کے ذریعہ مرکزی ایجنسی کا استعمال کرکے ’سیاسی انتقام‘ کی کارروائی ہے، ریاست کے اقلیتی فلاح بہبود کے وزیر نواب ملک نے ایک بار پھر ریاست میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کی شبیہ کو خراب کرنے اور اسے غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کے لیے بی جے پی پر زور دار حملہ کیا۔
Published: 03 Nov 2021, 10:48 AM IST
وہ گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا کو خطاب کر رہے ہیں اور حسب معمول آج بھی انہوں نے دیشمکھ کی گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ غورطلب ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ سابق وزیر انیل دیشمکھ کے خلاف مبینہ طور پر 100 کروڑ روپے کی جبراً وصولی کے معاملے میں انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت جانچ کی جا رہی ہے۔
Published: 03 Nov 2021, 10:48 AM IST
نواب ملک نے کہا کہ یہ بی جے پی حکومت کے ’سیاسی انتقام‘ کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے مغربی بنگال میں بھی کچھ ایسا ہی کیا تھا اور اب وہ اسے مہاراشٹر میں دہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ’ستیہ میو جیتے‘ سچائی کی جیت ہوگی۔
Published: 03 Nov 2021, 10:48 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Nov 2021, 10:48 AM IST
تصویر: پریس ریلیز