قومی خبریں

ڈیرہ سچا سودا سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو پھر 'چھٹی'، 21 دن کی فرلو پر جیل سے باہر

اپنی شاگردہ کی عصمت دری معاملے میں جیل کی سزا کاٹ رہے ڈیرہ سچا سودا سربراہ 19 جنوری کو بھی 50 دن کے پیرول پر رہا ہوئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

عصمت دری کا قصوروار ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ 21 دن کی فرلو ملنے کے بعد ایک بار پھر منگل کو سُناریا جیل سے باہر آ گیا۔ رام رحیم کو صبح 6.30 بجے اسے پولیس کے سخت تحفظ میں رہا کیا گیا۔ بابا اپنی چھٹی کی یہ مدت اتر پردیش کے باغپت ضلع میں واقع برناوا آشرم میں گزارے گا۔

Published: undefined

واضح ہو کہ بابا رام رحیم نے جون 2024 میں ایک فرلو کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ لیکن اس پر پہلے فروری مہینے میں ہائی کورٹ نے ہریانہ حکومت سے کہا تھا کہ وہ ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ کو اس کی اجازت کے بغیر پیرول نہ دے۔ اس وقت ہائی کورٹ شیرومنی گرودوارہ انتظامیہ کمیٹی کی عرضی پر سماعت کر رہا تھا جس نے ڈیرہ سچا سودا سربراہ کو غیر مستقل رہائی دیے جانے کو چیلنج کیا تھا۔

Published: undefined

فرلو کی بات کی جائے تو یہ ایک طرح کی چھٹی ہوتی ہے جس میں قیدی کو کچھ دن کے لیے رہا کیا جاتا ہے۔ فرلو کی مدت کو قیدی کی سزا میں چھوٹ اور اس کے اختیار کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ یہ صرف سزا پا چکے قیدیوں کو ہی ملتی ہے۔ یہ چھٹی عام طور پر اس قیدی کو ملتی ہے جسے طویل وقت کے لیے سزا ملی ہو۔ غور طلب رہے کہ گرمیت رام رحیم سنگھ اپنی دو شاگردہ کی عصمت دری کے معاملے میں 20 سال جیل کی سزا کاٹ رہا ہے۔ اسے 19 جنوری کو 50 دن کی پیرول بھی دی گئی تھی اور اس میں 10 دن کا اضافہ بھی ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined