قومی خبریں

خلیج بنگال کے 'ڈپریشن' سے اڈیشہ میں شدید بارش کا خطرہ، ریڈ الرٹ جاری

'ڈپریشن' ابھی کلنگ پٹنم سے 170 کیلومیٹر، گوپال پور اڈیشہ سے 210 کیلومیٹر اور جنوبی دیگھا سے 370 کیلو میٹر کی دوری پر۔ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو سمندر میں نہیں جانے کی صلاح دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

 

ملک میں اس وقت کئی ریاستیں سیلاب کی زد میں ہیں۔ طوفانی بارش کے بعد آمد و رفت، لینڈ سلائیڈ کے مسئلہ سے بھی لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس درمیان خلیج بنگال میں بنا کم دباؤ والا علاقہ اب 'ڈپریشن' میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اس وجہ سے آنے والے تین دنوں میں اڈیشہ میں بھاری بارش ہونے کا مکان ہے۔ 'ڈپریشن' کلنگ پٹنم (آندھرا پردیش) سے تقریباً 170 کیلومیٹر، گوپال پور (اوڈیشہ) سے 210 کیلومیٹر اور جنوبی دیگھا (مغربی بنگال) سے 370 کیلو میٹر کی دوری پر ہے۔ محکمہ موسمیات نے اوڈیشہ کے پانچ اضلاع میں بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے اور 11 ستمبر تک ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی صلاح دی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق 'ڈپریشن' والا علاقہ پیر کی دوپہر تک پُری اور دیگھا کے ساحل کو پار کرے گا۔ اس کے بعد یہ اگلے دو دنوں میں جھارکھنڈ اور اس سے متصل شمالی چھتیس گڑھ کی طرف بڑھ جائے گا۔ ایسے میں یہاں بارش ہونے کا امکان ہے۔ اڈیشہ کی بات کی جائے تو یہاں گزشتہ کئی دنوں سے کافی بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے ریاست کے کورا پُٹ ضلع کے کندرا اور بوئیپاری گُڈا بلاک سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ جانکاری کے مطابق دونوں بلاک کے نچلے علاقے زیر آب ہیں۔ فصلیں پانی میں ڈوب چکی ہیں اس کے علاوہ سڑک کے اوپر بھی پانی بہہ رہا جس سے کُندرا بلاک کا دیگھاپور سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ اضافی پانی نکالنے کے لیے مچکنڈ پشتہ کے دونوں دروازے کھول دیے گئے ہیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے پیر کے لیے گنجام، کوراپُٹ، کندھمال، بولاگیر، بارگڑھ، بودھ، جونپور، جاج پور، کیندرپاڑا، سنبل پور، انگل اور نیا گڑھ اضلاع کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا ہے اور محکمہ کو مستعد رہنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ ان علاقوں کے علاوہ گجپتی، رائے گڑا، ملکان گیری، نبرنگ پور، کالاہانڈی، نوآپاڑہ، جھارسوگُڑا، سندر گڑھ، دیو گڑھ، کیونجھر، میوربھنج، بالاسور اور بھدرک اضلاع کے لیے بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined