4 جون کو جب لوک سبھا انتخابات کے نتائج برآمد ہو رہے تھے، تو شیئر مارکیٹ میں زبردست افرا تفری پیدا ہو گئی تھی۔ شیئر مارکیٹ میں سرمایہ لگانے والے افراد دن بھر پریشان رہے، لیکن بدھ کے روز انھیں ایک بڑی راحت ملی ہے۔ آج شیئر بازار نے کل ہوئے نقصان کا مضبوطی کے ساتھ ریکوری کیا ہے۔ بدھ کے کاروباری سیشن میں سنسیکس 2300 پوائنٹس مضبوط ہوا ہے، جبکہ نفٹی بھی ایک ہی دن میں 22500 کی سطح کو پار کر گیا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ آج کی کارکردگی کے سبب بازار نے انتخابی نتائج جاری ہونے کے بعد ہوئے نقصان کا تقریباً نصف ازالہ کر لیا ہے۔ بدھ کو سنسیکس 2303 (3.19 فیصد) پوائنٹس مضبوط ہو کر 74382.24 کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری طرف نفٹی 735.85 (3.36 فیصد) پوائنٹس بڑھ کر 22620.35 کی سطح پر بند ہوا۔ ریلائنس اور بینکنگ سیکٹر کے شیئرس میں الیکشن ریزلٹ کے دن آئی گراوٹ کے بعد آج زبردست ریکوری دیکھنے کو ملی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ذیلی سطحوں پر خریداری بڑھنے سے بمبئی شیئر بازار میں بدھ کو شروعاتی کاروبار میں تیزی کے ساتھ کاروبار ہوتا نظر آیا۔ بمبئی شیئر بازار کا 30 شیئرس والا سنسیکس شروعاتی کاروبار میں 948.83 پوائنٹس اچھل کر 73027 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 247.1 پوائنٹس کی سبقت کے ساتھ 22131.60 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
Published: undefined
اس درمیان ملک کے سب سے بڑے اسٹاک ایکسچینج این ایس ای (نیشنل اسٹاک ایکسچینج) نے بدھ کے روز ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ یہ ریکارڈ ایک دن میں سب سے زیادہ لین دین کا ہے۔ این ایس ای پر بدھ کے کاروباری سیشن کے دوران 1971 کروڑ آرڈر کیے گئے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ اوسطاً روزانہ 28.55 کروڑ آرڈر کیے جاتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined