قومی خبریں

پارلیمانی انتخابات کے پیشِ نظر مہاراشٹر کانگریس کی شعبہ جات جائزہ میٹنگ

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی نے 18 سے 29 جنوری کے درمیان ریاست کے تمام ڈویژنوں کے اپنے سبھی شعبہ جات کی جائزہ میٹنگ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: کانگریس پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر پوری طرح سرگرم دکھائی دے رہی ہے۔ سبھی ریاستوں میں انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور انہی تیاروں کے پیشِ نظر مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی نے 18 سے 29 جنوری کے درمیان ریاست کے تمام ڈویژنوں کے اپنے سبھی شعبہ جات کی جائزہ میٹنگ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس پارٹی کے نئے انچارج رمیش چینیتھلا کی موجودگی میں اور ریاستی کانگریس صدر نانا پٹولے کی صدارت میں ہونے والی ان میٹنگوں میں ریاستی اسمبلی کے پارٹی لیڈر بالاصاحب تھوراٹ، سابق وزیراعلیٰ و کانگریس ورکنگ کمیٹی رکن اشوک چوہان، حزبِ مخالف لیڈر وجے وڈیتیوار، سابق وزیر اعلیٰ سشیل کمار شندے، پرتھوی راج چوہان، قانون ساز کونسل کے گروپ لیڈر ستیج بنٹی پاٹل، ریاستی کارگزار صدر و کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن چندرکانت ہنڈورے، رکن اسمبلی یشومتی ٹھاکور، رکن اسمبلی پرینتی شندے، ریاستی کارگزار صدر نسیم خان، بسوراج پاٹل، رکن اسمبلی کنال پاٹل، ریاست کے سابق وزراء، ضلعی صدور و اہم عہدیداران شامل ہوں گے۔ یہ میٹنگیں صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے کے درمیان اور دوپہر 2.30 بجے سے 5.30 بجے کے درمیان ہوں گی۔

Published: undefined

مہاراشٹر کانگریس کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق امراوتی ڈویژن کی جائزہ میٹنگ 18 جنوری کو امراوتی میں، ناگپورڈویژن کی 20 جنوری کو گڈچرولی میں، مغربی مہاراشٹر کی 23 جنوری کو پونے میں، کوکن ڈویژن کی 24 جنوری کو بھیونڈی میں، شمالی مہاراشٹر کی 27 جنوری کو دھولیہ میں اور مراٹھواڑہ کی 29 جنوری کو لاتور میں منعقد ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined