دہلی اور اس کے گرد و نواح سمیت شمالی ہندوستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ دو دن سے شدید دھند کی وجہ سے صورتحال ابتر ہے۔ آج تیسرے دن بھی موسم کی یہی کیفیت برقرار رہی، جس کے باعث سردی میں اضافے کے ساتھ دھند نے لوگوں کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔ صبح کے اوقات میں خاص طور پر حد نگاہ اتنی کم ہو گئی کہ لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
شمالی ہندوستان کے متعدد شہر اس وقت دھند اور کوہرے کی لپیٹ میں ہیں۔ صبح نو بجے تک حد نگاہ اتنی کم رہی کہ سڑکوں اور ریل گاڑیوں کے سفر میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔ اس کے ساتھ ساتھ دہلی کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر بھی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
Published: undefined
دہلی ایئرپورٹ اور گرد و نواح کے علاقوں میں پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ دہلی ایئرپورٹ پر کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور مختلف شہروں سے آنے والی پروازیں کوہرے کے باعث جے پور کی طرف موڑ دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریتسر، چندی گڑھ اور لکھنؤ سے آنے والی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق، جمعرات کو دہلی ایئرپورٹ پر 300 سے زائد پروازیں تاخیر سے روانہ ہوئیں جبکہ 115 پروازیں دہلی پہنچنے میں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
Published: undefined
دہلی آنے جانے والی 50 سے زائد ٹرینوں کی تاخیر کے باعث این سی آر میں مختلف اسٹیشنز پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ٹرینوں اور پروازوں میں تاخیر کے باعث دہلی ایئرپورٹ، نئی دہلی، آنند وہار اور پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش لگا ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: سوشل میڈیا