قومی خبریں

ڈینگو: مغربی بنگال کو خوفناک حالات کا سامنا، دہلی میں بھی بڑھ رہی مریضوں کی تعداد

مغربی بنگال میں گزشتہ ایک ہفتہ میں ہی 10 ہزار سے زیادہ ڈینگوں کے مریض سامنے آئے ہیں، مجموعی طور پر ڈینگو سے متاثر مریضوں کی تعداد مغربی بنگال میں 56707 ہو چکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر، آئی اے این ایس </p></div>

فائل تصویر، آئی اے این ایس

 

مغربی بنگال میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ حالات تشویشناک اور خوفناک حد تک خراب ہو رہے ہیں۔ مغربی بنگال محکمہ صحت کے پاس دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک ڈینگو کے 56707 معاملے درج کیے گئے ہیں۔ ان میں سے اتوار کی شام تک گزشتہ سات دن میں ہی 10 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ڈینگو سے ریاست میں اموات بھی ہو رہی ہیں لیکن محکمہ صحت نے اب تک اموات کی کوئی تعداد نہیں بتائی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ڈینگو سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 60 بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ راجدھانی دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں مچھر سے پیدا ہونے والے امراض کے معاملے تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ دہلی کے اسپتالوں میں ان دنوں مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ او پی ڈی میں ان دنوں بخار کی شکایت کے ساتھ آ رہے بیشتر مریضوں میں ڈینگو اور چکن گنیا کی تشخیص ہو رہی ہے۔ حالانکہ بیشتر مریض معمولی علاج کے ساتھ ٹھیک ہو کر گھر واپس جا رہے ہیں، لیکن ڈاکٹروں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگو اور چکن گنیا وغیرہ مرض کی علامات پر وقت رہتے دھیان دیں اور علاج کرائیں۔

Published: undefined

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگو اور چکن گنیا دونوں کی کئی علامتیں یکساں ہو سکتی ہیں۔ ایسے میں ان کے تعلق سے لوگوں میں کنفیوژن دیکھنے کو ملتی ہے۔ یہ دونوں ہی بیماریاں مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتی ہیں۔ ماہرین صحت بتاتے ہیں کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں رواں سال مچھر سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا خطرہ زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس کی اہم وجہ اس بار ہوئی بے موسم کی بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined