پٹنہ: بہار میں ڈینگی بخار تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ نظر آ رہے ہیں۔ راجدھانی پٹنہ کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے جہاں ڈینگی متاثرین کی تعداد نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ جمعرات کو پٹنہ میں ڈینگی کے کل 436 مریض پائے گئے، جو اب تک ایک ہی دن میں پائے جانے والے متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ریاست میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 6500 سے تجاوز کر گئی ہے۔
Published: undefined
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو پٹنہ میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 4129 ہو گئی ہے۔ ریاست کے کئی سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی وارڈوں میں بستروں کی بھی کمی محسوس ہونے لگی ہے۔
اس دوران ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے چار رکنی مرکزی ٹیم بہار پہنچ گئی۔ ٹیم نے اب تک راجگیر اور بہار شریف کے کچھ علاقوں کا دورہ کیا ہے جہاں ڈینگی کے کیسز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے بہار شریف کے ضلع اسپتال کا بھی دورہ کیا اور مزید ٹیسٹوں کی ضرورت پر زور دیا۔
Published: undefined
وہیں، ریاست کے وزیر صحت تیجسوی یادو نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز بنائے گئے ہیں جہاں پر مناسب تعداد میں بیڈز دستیاب ہیں۔ علاقوں میں صفائی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 100 گاڑیاں کیمیائی مادوں کے اسپرے کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔ ہر وارڈ میں اسپرے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردی میں اضافے کے بعد ڈینگی کے کیسز میں بھی کچھ کمی آئے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula