نئی دہلی: دہلی کے وزیر سوربھ بھردواج نے پیر کو کہا کہ دارالحکومت میں سیلاب کے بعد ملیریا اور ڈینگو جیسی ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیل سکتی ہیں لیکن عام آدمی پارٹی کی حکومت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا "جب آپ کی جگہ پر پانی جمع ہو جائے تو ڈینگی مچھروں کی افزائش کا خطرہ ہوتا ہے۔ جب آپ کی تعمیراتی جگہ، سٹوریج کی سہولیات یا میونسپل کارپوریشن سے تعلق رکھنے والے گاڑیوں کے ذخیرہ کرنے والے علاقوں میں پانی بھر جائے تو ہوشیار رہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹھہرے ہوئے پانی کو جمع ہونے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔‘‘
Published: undefined
دہلی کی میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے نے بھی کہا کہ سیلابی پانی کی موجودگی سے ڈینگو، چکن گونیا اور ملیریا جیسی بیماریوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "اس کے نتیجے میں سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صفائی کی سخت مہم چلائیں، جس کا مقصد ڈینگی اور ملیریا سے متعلق کیسز کی تعداد کو کم کرنا ہے۔‘‘ بھاردواج اور اوبرائے دونوں نے دیگر عآپ لیڈروں کے ساتھ صورتحال کا معائنہ کرنے کے لیے کئی سرکاری اسپتالوں کا دورہ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز