نئی دہلی: ریلوے کے ملازمین نے محکمہ ریلوے کے انسانی وسائل نظام (ایچ آر ایم ایس) میں محکمہ جاتی ٹریول پاس، ریزرویشن اور پروویڈنٹ فنڈ (پی ایف) کی سہولیات کے استعمال میں ہونے والی مشکلات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے بورڈ کے حکام سے ان پریشانیوں کا ازالہ کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
Published: undefined
آل انڈیا ریلوے مین فیڈریشن (اے آئی آر ایف) کی دعوت پر جمعرات کے روز ملک بھر میں ریلوے دفاتر پر ملازمین نے ٹریول پاس، ریزرویشن اور پروویڈنٹ فنڈ جیسی سہولیات میں درپیش مشکلات کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور ان سہولیات کو فی الفور بہتر بنانے اور مشکلات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
Published: undefined
اے آئی آر ایف کے جنرل سکریٹری شیو گوپال مشرا نے بتایا کہ ریلوے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو پاس کی سہولت برطانوی دور حکومت سے حاصل ہے، لیکن اب پہلی بار ان کی اس سہولت کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہ بہت ناراض ہیں۔ ملازمین اپنے گھر میں شادی، بیماری، بچوں کی تعلیم کے لئے پروویڈنٹ فنڈ سے رقم نکالنے میں ایچ آر ایم ایس کی پریشانیوں کی وجہ سے قرض لینے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
مشرا نے کہا کہ آل انڈیا ریلوے مین فیڈریشن کے ذریعہ ریلوے بورڈ کے چیئرمین کے سامنے اس مسئلے کو اٹھانے کے بعد اسے 31 مارچ 2021 تک موخر کردیا گیا تھا، لیکن ابھی تک اس کی اصلاح نہیں ہوسکی ہے۔ یہ نظام چلانے والی تنظیم "کریس" نے نہ تو لوگوں کو تربیت دی اور نہ ہی اس کے سرور ٹھیک سے کام کر رہے ہیں۔ یہ بھی سچ ہے کہ بڑی تعداد میں ریلوے مین اس سسٹم سے مکمل طور پر لاعلم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پریشانیوں سے دوچار ریلوے ملازمین نے آج ملک بھر میں اپنے اداروں کے احاطے میں مظاہرہ کرکے احتجاج کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined