لکھنؤ: مرکزی حکومت کے آرمی میں تقرری کے لئے اعلان شدہ نئی اسکیم اگنی پتھ کے خلاف اترپردیش میں ہفتہ کو بھی پُرتشدد مظاہروں کو دور جاری رہا۔ شرپسند مظاہرین نے گاڑیوں میں آگ لگائی، پتھر بازی کی اور پولیس اہلکار کو زخمی کیا۔ وہیں سینئر پولیس افسران نے ایسے مظاہرین کے خلاف این ایس اے کا اطلاق کر کے نقصان کی تلافی کا انتباہ دیا ہے۔
Published: undefined
انسپکٹر جنرل آف پولیس ستیہ نارائن نے کہا پرتشدد مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں گینگسٹر ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ذریعہ محکمہ دفاع میں 10فیصدی اسامیوں اگنی ویروں کے لئے ریزرو رکھنے کے اعلان کے بعد بھی اترپردیش کے مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری رہا۔
Published: undefined
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جونپور ،چندولی اور مرزاپور اضلاع سے حملہ اور آتشزدگی کے پاداش میں تقریباً 2 درجن سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہیں بدایوں ریلوے اسٹیشن پر منصوبہ بند مظاہرے کو پولیس کی مستعدی اور وقت پر ایکشن نے ناکام کر دیا۔
Published: undefined
جونپور میں دو گاڑیوں کو نظر آتش کر دیا اور مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ اترپردیش میں مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف دوسرے دن بھی نوجوانوں سڑکوں پر نکلے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ جس میں دو روڈ ویز بسیں، پولیس کی گاڑی شامل ہیں۔
Published: undefined
اسکیم کی مخالفت کر رہے مظاہرین نے ایک روڈ ویز بس اور جیپ میں آگ لگا دی اور دو روڈ ویز بسوں میں پتھراؤ کر کے توڑ پھوڑ کی۔ پتھراؤ میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ضلع کے انتظامی افسران نے بتایا کہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ہفتہ کو لگاتار دوسرے دن مظاہرہ ہو رہا ہے۔ صبح سے ہی سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان سڑکوں پر اتر گئے۔ جونپور۔پریاگ راج ہائی وے پر سکرارا تھانہ علاقے کے لالا بازار واقع شیو غلام گنج تراہے پر مظاہرین نے دو روڈ ویز بس اور ایک پولیس کی گاڑی سمیت کئی گاڑیوں کو تبادہ کر دیا۔ ساتھ ہی صبح ساڑھے نوبجے ایک بس اور ایک جیپ کو آگ کے حوالے کر دیا۔ لالا بازار میں کئی علاقوں میں آگ لگا دی گئی۔ موقع پر اعلی افسران پہنچ گئے ہیں۔ حالات پوری طرح سے کشیدہ ہیں۔ جونپور۔پریاگ راج ہائی وے پر لمبا جام لگا ہے۔
Published: undefined
بدلاپور میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان ایک کلومیٹر تک پتھراؤ ہوا۔ اس کے بعد مظاہرین شری کرشن نگر ریلوے اسٹیشن کی جانب چلے گئے۔ کئی تھانوں کی پولیس ٹیم کے ساتھ افسران موقع واردات پر پہنچ گئے ہیں۔ بدلاپور کے اندرا چوک پر صبح سات بجے سے ہی جام لگانے کی کوشش میں مظاہرین لگے رہے۔ تقریباً ساڑھے آٹھ بجے نوجوانوں نے روڈ ویز بسوں کو روک کر سڑک جام کر دیا۔ پولیس نے جب ان لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی تو معاملہ بگڑ گیا۔ مظاہرین میں شامل نوجوانوں نے پولیس ٹیم پر ہی پتھراؤ کر دیا۔
Published: undefined
چشم دیدوں کے مطابق تقریباً ایک کلومیٹر تک پرانی بازار گاؤں تک مظاہرین اور پولیس کے درمیان پتھراؤ کا دور چلا۔ اس دوران تھانہ انچارج مہاراج گنج سنتوش شکلا سمیت کئی لوگ زخمی بھی ہوگئے۔ اس کے بعد مظاہرین کرشن نگر ریلوے اسٹیشن کی جانب چلے گئے۔ ٹرین روکنے کے شبہ کے پیش نظر انتظامی افسران کے ساتھ بدلاپور، مہاراج گنج، سنگرامئو تھانے کی فورس پہنچ گئی۔ اطلاع پر اے ایس پی دیہات شیلندر کمار سنگھ بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ساتھ ہی پولیس لائن سے بڑی تعداد میں جوانوں کو بلایا گیا ہے۔
Published: undefined
ڈی ایم منیش کمار ورما اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجئے کمار ساہنی نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ املاک کو نقصان پہنچانے کے لئے تشدد کا سہارا نہ لیں۔ انہوں نے بتایا کہ لالا بازار اور بدلا پور میں پیش آئے واقعہ کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس میں ملوث تمام افراد کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کیا جائے گا اور جیل بھیجا جائے گا۔
Published: undefined
ضلع چندولی میں مظاہرین نے علی نگر علاقے میں کچھمین ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کی اور پتھر بازی کی، جس میں کچھ پولیس اہلکار بشمول سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 11بجے کچھ نوجوان کچھمین ریولے اسٹیشن پہنچے اور ریلوے کراسنگ کے کیبن کو نقصان پہنچایا اور اندر رکھی اشیاء کو نکال کر ریلوے ٹریک پر پھینک دیا۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ جب پولیس نے حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی تو مظاہرین نے ان پر پتھر بازی شروع کر دی جس میں جیون پور پولیس اسٹیشن کے انچارج گنگا دھر موریہ اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں جی آر پی اور آر پی ایف نے بھیٹر کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔
Published: undefined
ضلع مرزا پور میں بھی مظاہرین نے ڈویژنل کمشنر آفس کے نزدیک روڈ ویز بس پر پتھراؤ کیا جس کے بعد 8 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ایس پی سنجے کمار ورما نے بتایا کہ جاری مظاہروں کے پیش نظر بھاری تعداد میں سیکورٹی اہلکار کو حساس مقامات پر تعینات کیا گیا تھا۔ تقریباً 11بجے50 تا 60 مظاہرین ڈاک گھر کی طرف سے آئے اور جن رتھ بس پر پتھربازی شروع کر دی۔ اس پتھراؤ میں کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہوا ہے۔ ورما نے بتایا کہ مظاہرین کو ریلوے اسٹیشن کی طرف جانے سے روک دیا گیا اور 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف این ایس اے کے تحت کاروائی کی جائے گی اور نقصان کی تلافی ہوگی۔
Published: undefined
ضلع بدایوں میں مظاہرین نے ریلوے اسٹیشن پر مظاہرہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) او پی سنگھ نے بتایا کہ اطلاعات ملی کہ کچھ افراد ریلوے اسٹیشن پر مظاہرے کے لئے آرہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہیں پی اے سی، ریپڈ ایکشن فورس اور پولیس نفری کو فوراً تعینات کیا گیا اور میمورنڈم لینے کے بعد مظاہرین کو واپس بھیج دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز