نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) پر چھل اور دھوکہ دہی کی سیاسی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک کی جمہوریت آئین کے دائرے میں چلے گی اور بی جے پی اس معاملے میں اپنی سازش میں کامیاب نہیں ہوگی۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’ہندوستان کی جمہوریت آئین کی بنیاد پر عوام کی آواز سے چلے گی۔ بی جے پی کے چھل اور دھوکہ دہی کی سازش کو مسترد کرکے ملک کے عوام جمہوریت اور آئین کا دفاع کریں گے۔‘‘
Published: undefined
اس درمیان کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنر آئین کا گارجین ہوتا ہے، مرکزی حکومت اور عدالت انہیں آئین کے دائرے میں کام کرنے کے لئے پوچھ سکتا ہے اور ریاست میں آئین کی پیروی کے سلسلے میں ان سے جانکاری لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں گورنر کو بہت محدود اختیارات دیئے گئے ہیں اور وہ جمہوریت کی دفاع میں ایک زیور کی طرح ہے۔
Published: undefined
وہیں کانگریس کے ترجمان آر ایس سرجے والا نے ٹوئٹ کیا، ’’پہلے مدھیہ پردیش اور اب راجستھان میں جمہوریت کا دن دہاڑے قتل کی بی جے پی کی سازش بے نقاب ہو چکی ہے۔‘‘
سرجے والا نے اس کے ساتھ ہی چند سوالات کیے ہیں:
کیا پرجا تنتر دہلی دربار کی داسی ہے؟
کیا بہومت دہلی کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی ہے؟
کیا ووٹ کے شاسن کے معنی نہیں ہیں؟
اگر نہیں تو مل کر آواز اٹھائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز