پارلیمانی اجلاس کے دوران صحافیوں کے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی کے خلاف ملک کے مشہور و معروف مدیران، صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹس نے آج پریس کلب سے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ نکالا۔ صحافیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مستقل پاس والے صحافیوں کو پارلیمنٹ احاطہ اور راجیہ سبھا و لوک سبھا کے پریس سیکشن میں داخلے کی اجازت دی جانی چاہیے تاکہ وہ ایوان کی کارروائی کو پہلے کی طرح باضابطہ طور پر کور کر سکیں۔
Published: undefined
حکومت نے کووڈ ضابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ صحافیوں نے کہا ہے کہ جولائی میں لوک سبھا سربراہ نے طے کیا تھا کہ پارلیمنٹ کو مستقل پاس ہولڈرس کو کور کرنے کے لیے صحافی پہلے کی طرح طویل راہ گیر بن جائیں گے، اس فیصلے کو نافذ کیا جانا چاہیے۔ وہیں پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال کے پاس بنائے جانے پر لگائی گئی روک کو ہٹاتے ہوئے پہلے کی طرح نئے پاس بنائے جائیں۔
Published: undefined
صحافیوں کا کہنا ہے کہ جن صحافیوں کو اجلاس کی پوری مدت کے لیے پاس مل جاتے تھے، انھیں پہلے کی طرح ہی بنایا جانا چاہیے تاکہ وہ ایوان کی کارروائی کو کور کر سکیں کیونکہ صحافیوں کے داخلے پر پابندی کے سبب ان کی ملازمت اور سروس بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس سے انھیں چھٹنی کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز