اجمیر: اجمیر ڈسٹرکٹ ملک پروڈیوسرز کوآپریٹیو فیڈریشن لمیٹڈ کے صدر رام چندر چودھری نے مرکزی حکومت سے گائے کی لمپی اسکن بیماری کو قومی آفت (وبا) قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
اجمیر ڈیری صدر رام چندر چودھری نے نئی دہلی این سی آر خطہ کے گوتم بدھ نگر، اتر پردیش میں جاری انٹرنیشنل ڈیری فیڈریشن ورلڈ سمٹ کے دوران مرکزی ڈیری کے وزیر پرشوتم روپالا کو ایک میمورنڈم دیکر کہا کہ لمپی کی تباہی کورونا کی طرح خوفناک ہے۔ گائے نسل کے جانور لمپی سے متاثر ہیں لیکن یہ خاموش جانور اپنا درد کسی کو نہیں بتا سکتے۔ حکومت کو مئی جون سے پھیلنے والے اس انفیکشن کو روکنے کے لیے پہل کرنی چاہیے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ ملک کی پندرہ ریاستوں کے 175 اضلاع میں 15 لاکھ سے زیادہ گائیں اس بیماری سے متاثر ہو چکی ہیں اور 175000 سے زیادہ کی موت ہو چکی ہے۔ اس میں صرف راجستھان میں ایک لاکھ گائے نسل کے جانور مر چکے ہیں۔ اجمیر کے مویشی پالنے والوں کے ساتھ دیے گئے میمورنڈم میں چودھری نے مرکزی وزیر روپالا سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری اقدامات کریں اور اس بیماری کو قومی وبا قرار دیں۔
Published: undefined
خیال ر ہے کہ اس عالمی ڈیری سمٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے مویشی پالنے والوں کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت اس پر قابو پانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ ہم جانوروں کی ویکسینیشن پر زور دے رہے ہیں اور 2025 تک ہم 100 فیصد جانوروں کو مقامی طور پر ویکسین لگائیں گے اور اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنے کا ہدف رکھیں گے۔ اتفاق سے لمپی کی بیماری کی وجہ سے وقت سے پہلے موت کے منہ میں جانے والی گائے نسل کے جانوروں کی طرف مرکزی اور ریاستی حکومت کی توجہ نہ ہونے کی وجہ سے مشتعل طبقہ 15 ستمبر کو راجستھان بند کی کال دے رہا ہے، جس کی اپیل سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined