قومی خبریں

حضرت نظام الدین اسٹیشن کا نام بدل کر اندر پرستھ نگر کرنے کا مطالبہ

مدھیہ پردیش کے ستنا کے ایک حق اطلاعات (آر ٹی آئی) کارکن راجیو کمار کھرے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر مذکورہ درخواست کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>حضرت نظام الدین اسٹیش، تصویر GettyImages</p></div>

حضرت نظام الدین اسٹیش، تصویر GettyImages

 

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے ایک سماجی کارکن نے مرکزی حکومت سے قومی راجدھانی کے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر اندر پرستھ نگر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے ستنا کے ایک حق اطلاعات (آر ٹی آئی) کارکن راجیو کمار کھرے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر مذکورہ درخواست کی ہے۔ خط کی ایک کاپی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر ریلوے اشونی وشنو کو بھی بھیجی گئی ہے۔

Published: undefined

خط میں ذکر کیا گیا ہے کہ مہابھارت کے دور میں، جہاں آج دہلی ہے، اسے پانڈوؤں نے اندر پرستھ نگر کے نام سے قائم کیا تھا۔ آج دہلی میں اندر پرستھ کو یاد کرنے کے لیے کوئی قابل ذکر یادگار نہیں ہے۔ اس لیے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر اندر پرستھ نگر کرنے سے پانڈو دور کے نام کا وجود قائم ہو سکے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined