قومی خبریں

دہلی میں ایئرکنڈیشنروں اور کولروں کا بول بالا، بجلی کی مانگ 6900 میگاواٹ سے زیادہ

بجلی کمپنیوں کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق منگل کو زیادہ سے زیادہ مانگ رات کو 11:52 بجے 6792 میگاواٹ رہی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی میں آسمان سے برس رہی آگ سے بچنے کے لئے لوگوں کو ایئرکنڈیشنر اور کولروں کا استعمال کرنے کے سبب بجلی کی مانگ بدھ کو 6904 میگاواٹ سے تجاوز کرگئی۔

Published: undefined

بجلی کمپنیوں کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق منگل کو زیادہ سے زیادہ مانگ رات کو 11:52 بجے 6792 میگاواٹ رہی تھی۔ گزشتہ برس جون مہینہ کے مقابلے اس برس اب تک آٹھ مواقع پر بجلی کی مانگ اوپر نکل چکی ہے۔ دہلی میں بجلی سپلائی کر رہی کمپنیوں میں سے دو بی آر پی ایل اور بی وائی پی ایل نے اپنے علاقوں میں بالترتیب 2951 اور 1559 میگاواٹ سے زیادہ کی مانگ پوری کی۔ رات میں اس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

Published: undefined

بجلی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اس برس گرمی میں بجلی کی مانگ 7400 میگاواٹ تک پہنچ سکتی ہے۔ گزشتہ برس گرمی میں پہلی بار بجلی کی زیادہ سے زیادہ مانگ 7000 میگاواٹ پار کرکے 7016 میگاواٹ تک پہنچی تھی۔

Published: undefined

بی آر پی ایل کے جنوب اور مغرب دہلی میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ مانگ گزشتہ برس 3081 میگاواٹ رہی اور اس برس اس کے 3200 میگاواٹ تک پہنچ جانے کا اندازہ ہے۔ مشرقی اور وسطی دہلی میں بی وا ئی پی ایل بجلی سپلائی کرتی ہے۔ گزشتہ برس ان علاقوں کی زیادہ سے زیادہ مانگ 1561 رہی تھی جس کے 1640 میگاواٹ تک پہنچ جانے کا اندازہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined