حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے سابق وزیراعظم نرسمہا راو کو بھارت رتن دینے کے لئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے ایک قرارداد ریاستی اسمبلی میں پیش کی ہے۔ انہوں نے متحدہ آندھراپردیش کے وزیراعلی، مرکزی وزیر اور پھر وزیراعظم کے طور پر نرسمہا راو کی ملک کے لئے خدمات کو یاد کیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ نرسمہا راو نے معاشی اصلاحات نافذ کیے جس سے ہندوستان کو تیز تر ترقی کے لئے پیش قدمی میں مدد ملی۔ نئے روزگار کے مواقع بنانے اور بیرونی راست سرمایہ کاری، نرسمہاراو کے معاشی اقدامات کے نتائج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نرسمہا راو نے سرمایہ کاری کے لئے ہندوستان کو عالمی مرکز کے طور پر فروغ دیا تھا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ نرسمہاراو ایک ایسے وقت میں وزیر اعظم بنے جب ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وزیراعظم کے طورپر انہوں نے کئی جرات مندانہ فیصلے کیے۔ پرنب مکھرجی کو وزیر خزانہ بنانے کا سہرہ ان ہی کے سرجاتا ہے۔
Published: undefined
وزیراعلی نے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کو پی وی سنٹرل یونیورسٹی کا نام دینے کے لئے اسمبلی میں ایک قرارداد بھی پیش کی۔ چندرشیکھرراو نے کہا کہ نرسمہا راو نے تلنگانہ میں اراضیات کے اصلاحات نافذ کیے تھے اور سابق وزیراعظم نے خود اپنے گاوں میں غریبوں میں 800 ایکڑ زمین کا عطیہ دیا تھا۔تلنگانہ حکومت نے ان کے احترام میں ان کی یوم پیدائش تقاریب ایک سال تک منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز