نئی دہلی: دہلی میں واقع روہنی کورٹ میں وکیلوں کے بھیس میں آئے بدمعاشوں کی گولی باری کے پش منظر میں خطرناک گینگسٹروں کی ٹرائل کورٹ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیشی کے انتظامات کئے جانے کی اپیل کی گئی ہے۔ روہنی عدالت میں گینگسٹر جتیندر گوگی کے قتل اور پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں دونوں مجرموں کی ہلاکت کے بعد ایک وکیل نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی ہے۔
Published: undefined
ایڈوکیٹ وشال تیواری کی جانب سے دائر درخواست میں مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں سے ماتحت عدالتوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں خطرناک مجرموں اور گینگسٹروں کو جسمانی طور پر نچلی عدالتوں میں پیش کرنے کے بجائے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت طلب کی ہے۔
Published: undefined
تیواری نے ایک پی آئی ایل دائر کی ہے جس میں عدالتی افسران، وکلاء اور قانونی برادری کے تحفظ کے لیے مخصوص ہدایات، پالیسیاں اور قواعد جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ جولائی میں دھنباد میں ایک جج کے مبینہ قتل کے پس منظر میں ججوں اور عدالت کے احاطے میں مناسب سیکورٹی فراہم نہ کرنے پر ازخود نوٹس لیا تھا۔ اس نے ریاستی حکومتوں سے عدالت کے احاطے اور ججوں کو ان کے گھروں پر مناسب سیکورٹی فراہم کرنے پر جواب طلب کیا تھا۔
Published: undefined
17 اگست کو عدالت عظمیٰ نے بڑی ریاستی حکومتوں پر سخت تنقید کی تھی اور ججوں اور عدالت کے احاطے میں حفاظتی اقدامات سے متعلق حلف نامے داخل نہیں کرنے کے سلسلے میں ہر ایک پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز