نئی دہلی: ریل ملازمین کی سب سے بڑی یونین آل انڈیا ریل مینز فیڈریشن (اے آئی آر ایف) نے ریلوے کے وزیر پیوش گوئل سے مطالبہ کیا ہے کہ کووڈ وبا کے بیچ آکسیجن سمیت اشیائے ضروریہ اور مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے میں مصروف ریل ملازمین کو کورونا واریئر قرارد ے کر ان کی موت ہونے پر 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے۔
Published: undefined
اے آئی آر ایف کے جنرل سکریٹری شیو گوپال مشرا نے گزشتہ شام ریلوے کے وزیر کو ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ ملک اس وقت کووڈ- 19 وبا کی دوسری لہر کے سبب مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ ایک لاکھ سے زیادہ ریلوے ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 65 ہزار سے زیادہ افراد صحتیاب ہوکر اپنی ڈیوٹی پر واپس آ گئے ہیں۔ تاہم ڈیڑھ ہزار سے زیادہ افراد اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’ہم سب آپ کے اس خط کی تعریف کرتے ہیں جس میں آپ نے اس مشکل وقت میں ریلوے ملازمین کی خودسپردگی اور لگن کے جذبے کےساتھ کی جارہی خدمات کی تعریف کی ہے۔ ہم اس کی بھی تعریف کرتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ’من کی بات‘ پروگرام میں ریلوے ملازمین کو ’کورونا واریئر‘ کہا تھا‘‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined