قومی راجدھنی دہلی میں سال کے پہلے ہی دن دھند کا زبردست اثر رہا ساتھ ہی شام کے وقت سڑکوں پر جام کی صورت حال رہی جس کی وجہ سے لوگوں کو مطلوبہ مقامات پر پہنچنا دشوار ہو گیا اور گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ ( سی پی سی بی ) سے موصول اعداد و شمار کے مطابق پیر کو ہوا کا معیار ’انتہائی خراب‘ سطح پر رہا۔ قومی راجدھانی کے جنرل ایئر کوالٹی انڈیکس (اےكيواي) آج صبح 10 بجے 390 تھا جو انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم از کم درجہ حرارت 5.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دن میں آسمان جزوی طور پر صاف اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے 23 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع کے مطابق گہرے دھند اور رن وے پر ویژیبلٹی کا معیار انتہائی کم سطح پر ہونےکی وجہ سے دہلی ہوائی اڈے پر ہی دو سو سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں اور حد بصارت گھٹ کر 50 میٹر سے بھی کم رہ گئی جس کی وجہ سے تقریباً دو گھنٹے ہوائی اڈے پر کوئی آمدورفت نہیں ہوئی۔
فضائی کمپنی انڈیگو نے بتایا کی ملک بھر میں آج اس کی 60 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ریل خدمات بھی اس کہرے سےمتاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکی۔ پندرہ ریلوں کو منسوخ کردیا گیا، 56 تاخیر سے چلیں اور تقریبا 20 کے روٹ میں تبدیلی کی گئی۔
گھنے کہرے کے باوجود نئے سال کے موقع پر كهيں کہیں مندروں میں عقیدتمندوں کی بھیڑ دیکھی گئی۔ کم ویژیبلٹی کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیاں کھسک رہی تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined