کل شام قومی راجدھانی دہلی میں اچانک موسم کا مزاج بدلنے کے ساتھ کئی علاقوں میں تیزآندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس سے دہلی والوں کو گرمی سے تھوڑی راحت ملی جبکہ تیز ہواوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں درخت بھی گرے۔
Published: undefined
دہلی میں کل شام کے بعد سے راحت ہے لیکن کل دہلی والوں نے زبردست طوفان نما آ ندھی کو دیکھا ۔ بارش کے ساتھ آندھی اتنی تیز تھی کے کئی سڑکوں پردرخت گر گئے اور کئی جگہ پر پانی جمع ہو گیا ۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہلی میں اتنی شدید بارش کی وجہ سے کہیں ٹریفک جام نہیں ہوا۔
Published: undefined
دوسری جانب دارالحکومت میں تیز آندھی کے ساتھ کئی علاقوں میں بجلی چلی گئی۔ مشرقی ، شمال مشرقی اور وسطی دہلی میں رہنے والے لوگ تقریبا دو گھنٹے بجلی سے محروم رہے۔ محکمہ بجلی سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ تیز طوفان کی وجہ سے کسی قسم کے نقصان سے بچنے کے لئے دو گھنٹے تک بجلی کی سپلائی روک دی گئی ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق ، دہلی این سی آر کے کئی علاقوں (آئی جی آئی ہوائی اڈہ ، صفدرجنگ مقبرہ ، لودھی روڈ) سمیت بہادرگڑھ ، سونی پت ، جھجر اور چرخی دادری میں کل کئی مقامات پر 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوا کے ساتھ تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ دہلی میں خراب موسم کی وجہ سے ممبئی، دہلی وستارا فلائٹ کا راستہ تبدیل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined