قومی خبریں

دہلی کا انتہائی مطلوبہ گینگسٹر کالا جٹھیڑی گرفتار، سر پر 7 لاکھ کا انعام تھا

پولیس کو پہلے شبہ تھا کہ وہ بیرون ملک سے گینگ چلا رہا ہے لیکن معلوم چلا کہ وہ ہریانہ میں ہی چھپا ہوا تھا، تاہم گزشتہ روز اسے یوپی کے سہرانپور سے گرفتار کیا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے قومی راجدھانی کے انتہائی مطلوبہ گینگسٹر کالا جٹھیڑی کو گرفتار کر لیا ہے۔ کالا کے سر پر 7 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔ سندیپ کالا عرف کالا جٹھیڑی سونی پت کا رہائشی ہے۔ پولیس کو پہلے شبہ تھا کہ وہ بیرون ملک سے گینگ چلا رہا ہے لیکن معلوم چلا کہ وہ ہریانہ میں ہی چھپا ہوا تھا، تاہم گزشتہ روز اسے یوپی کے سہرانپور سے گرفتار کیا گیا۔

Published: undefined

ڈی سی پی سپیشل سیل منیشی چندرا نے بتایا کہ سپیشل سیل کی طرف سے کافی وقت کے کالا کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔ اس دوران ٹیکنیکل سرویلانس کے ذریعے انکشاف ہوا کہ وہ سہارنپور میں چھپا ہوا ہے، جہاں سے جمعہ کے روز اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے پولیس کی گرفت سے نکل کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ٹیم نے اسے پسٹل کے ساتھ موقع پر ہی دبوچ لیا۔ اسپیشل سیل کی ٹیم فی الحال کالا سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ پہلوان ساگر دھنکڑ قتل کیس میں کالا جٹھیڑی کے بھتیجے سونو مہال کی سشیل پہلوان نے پٹائی کر دی تھی۔ جس کے بعد کالا نے سشیل کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ تاہم، سشیل اور کالا پہلے دوست تھے اور سشیل پہلوان کالا کے بھائی کی شادی میں بھی شریک ہوا تھا۔

Published: undefined

شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کالا جٹھیڑی کا ساتھی وریندر پرتاپ عرف کالا رانا تھائی لینڈ میں بیٹھا ہے۔ جبکہ اس کا دوسرا ساتھی گینگسٹر گولڈی برار کینیڈا میں بیٹھ کر گینگ چلا رہا ہے۔ گزشتہ 10 مہینوں کے دوران کالا جٹھیڑی گینگ نے دہلی، ہریانہ، پنجاب اور راجستھان میں کم از کم 25 قتل کی واردات انجام دی ہیں۔ کالا جٹھیڑی گینگسٹر لارنس ویشنوئی کا بھی خاص ہے اور وہ مل کر 100 سے زیادہ بدمعاشوں کا گینگ چلا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined