قومی خبریں

دہلی کی ہوا کا معیار ’انتہائی خراب‘ زمرے میں برقرار

سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (سفر) کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران قومی راجدھانی میں پی ایم 2.5 کی سطح ’’انتہائی خراب‘‘ زمرے میں 155 تک پہنچ گئی۔

فضائی آلودگی، تصویر یو این آئی
فضائی آلودگی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں ہوا کا معیار اب بھی ’انتہائی خراب‘ زمرے میں ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) پیر کی صبح 10 بجے 357 پر رہا۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (سفر) کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران قومی راجدھانی میں پی ایم 2.5 کی سطح ’’انتہائی خراب‘‘ زمرے میں 155 تک پہنچ گئی، جس میں دہلی نے پی ایم 10 کی سطح کو 255 پر ریکارڈ کیا، جو ’انتہائی خراب‘زمرے میں آتی ہے۔

Published: undefined

سفر کے اعداد و شمار کے مطابق، دارالحکومت میں پی ایم 2.5 کی آلودگی ہفتہ کو پرالی جلانے کے واقعے کی وجہ سے 18 فیصد رہی۔ قومی راجدھانی خطہ آلودہ ہوا میں سانس لینے میں بھی مشکل محسوس کر رہا ہے۔ نوئیڈا میں ہوا کے معیار کی سطح نے ’’انتہائی خراب‘‘ زمرے میں 356 کا اے کیو آئی ریکارڈ کیا، جبکہ گروگرام میں یہ 364 پر رہا، جو ’’انتہائی خراب‘‘ زمرہ میں ہے۔

Published: undefined

سفرنے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ’’ہوا کا معیار خراب رہنے کی توقع ہے، لیکن 8 نومبر سے 9 نومبر تک انتہائی خراب زمرے میں رہے گا‘‘۔ ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے دارالحکومت میں ’’انتہائی خراب‘‘ زمرے کی فضائی آلودگی میں معمولی بہتری کے بعد حکام کو پابندی ہٹانے کی ہدایت کی۔ حکام نے اتوار کو گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان کے آخری مرحلے کے تحت عائد کی گئی غیر بی ایس 6 ڈیزل سے چلنے والی لائٹ موٹر گاڑیوں اور ٹرکوں کے شہر میں داخلے پر عائد پابندی کو ختم کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined