نئی دہلی: قومی راجدھانی میں جمعہ کی صبح ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 380 کے ساتھ پھر نہایت خراب زمرے میں پہنچ گیا ہے۔ راجدھانی میں جمعرات کو ایئر کوالٹی انڈیکس 362 درج کیا گیا تھا۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (سفر) نے یہ اطلاع دی۔
سفر کے مطابق آج صبح اے کیو آئی نہایت خراب زمرہ میں رہا۔ رات کے دوران زیادہ ترپرسکون یا دھیمی ہوائیں موثر پھیلاو کے لئے ناگوار ہوتی ہیں جس سے ایئرکوالٹی میں معمولی بہتری کا اندازہ ہے، لیکن اگلے تین دنوں میں ایئر کوالٹی نہایت خراب زمرہ میں رہے گی۔
Published: undefined
ایجنسی نے پہلے کہا تھا کہ 29 نومبر کو مقامی سطحی ہوائیں چلنے سے ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آنے کے آثار ہیں لیکن پھر بسی حالت بہت خرا ب رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ مقامی اخراج اور موسم ہوا کے معیار کو کنٹرول کرنے والے اہم عوامل ہوسکتے ہیں۔
سفر کے بلیٹن کے مطابق پرالی جلانے کے معاملات کم ہوکر 219رہ گئے ہیں اور جمعرات کو راجدھانی کے پی ایم 2.5میں اس کا حصہ چھ فیصدی رہا تھا۔ ایجنسی کے مطابق آج صبح دس بجے پی ایم 2.5اور پی ایم 10’بہت خراب‘ اور ’خراب‘ زمرہ میں بالترتیب 224اور 376 کے آس پاس رہا۔
Published: undefined
آئی ٹی او، لودھی روڈ اور مندر مارگ سمیت قومی راجدھانی کے کئی علاقوں میں ایئر کوالٹی بالترتیب 421, 357اور 408کے اے کیو آئی کے ساتھ بہت خراب زمرہ میں درج کی گئی جبکہ آنند وہار اور جہانگیر پوری میں اے کیو آئی بالترتیب 445اور 469کے ساتھ ’سنگین‘ زمرہ میں رہا۔
سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق دہلی کے آس پاس کے حصوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس نہایت خراب اور سنگین حالت میں رہا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس راجدھانی کے آس پاس کے علاقو ں میں جیسے فرید آباد میں 469، غازی آباد میں 332، گرو گرام میں 365اور نوئیڈا میں 421 رہا۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق اے کیو آئی صفر اور پچاس کے درمیان ہونا اچھا سمجھا جاتا ہے جبکہ 51اور 100کے درمیان میں اطمینان بخش، 101اور 200کے درمیان درمیانی، 201او ر 301کے درمیان خراب، 301اور 400کے درمیان نہایت خراب جبکہ 401اور 500کے درمیان سنگین زمرہ میں درج کیا جاتا ہے۔
اسی دوران دہلی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق پھر سے تعمیراتی اور دیگر کاموں کو کچھ وقت کے لئے روکنے پر غور کیا ہے۔ اس سے پہلے ایئر کوالٹی میں بہتری ہونے پر تعمیراتی اور توڑ پھوڑ کی سرگرمیوں سے پابند ی 22نومبر کو ہٹالی گئی تھی۔
Published: undefined
دہلی حکومت نے اس درمیان بدھ کو کہا تھا کہ قومی راجدھانی میں اسکول، کالج اور تعلیمی ادارے پیر 29سے پھر سے کھولے جائیں گے۔ غیر ضروری سامان کی ڈھلائی والے سی این جی اور الیکٹرک ٹرکوں کو 27نومبر سے راجدھانی میں داخلہ کی اجازت دی جائے گی اور ڈیزل اور پٹرول کے ٹرکوں پر تین دسمبر تک پابندی جاری رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز