نئی دہلی: صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے دہلی کے ہر وارڈ میں عام آدمی محلہ کلینک شروع کرنے کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور وزیر صحت ستیندر جین نے آج پٹپڑ گنج اسمبلی حلقہ میں ونود نگر کے وارڈ میں عام آدمی محلہ کلینک کا افتتاح کیا۔ یہ پٹپڑ گنج کا 9 واں محلہ کلینک اور دہلی کا 497 واں محلہ کلینک ہے۔
Published: undefined
منیش سسودیا نے بتایا کہ ہمارا مقصد دہلی کے ہر شہری کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ محلہ کلینک پٹپڑ گنج کمیونٹی اور ونود نگر کے لوگوں کو بنیادی صحت کی سہولیات، 200 اقسام کے ٹیسٹ اور دوائیں مفت فراہم کرے گا۔
Published: undefined
نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بتایا کہ آج دہلی کے محلہ کلینک ماڈل کی نہ صرف ملک بلکہ بیرون ممالک میں بھی تعریف کی جا رہی ہے۔ یہ تعریف صرف اس لئے نہیں کی گئی ہے کہ لوگوں کو ہمارے محلہ کلینک میں علاج کی عمدہ سہولیات میسرہو رہی ہیں، لیکن ہمارے محلہ کلینک کو بھی اس لئے جانا جاتا ہے، کیونکہ یہاں ڈاکٹروں اور ان کے ساتھیوں کے ذریعہ مریضوں کےساتھ بہت اچھا سلوک کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula