قومی خبریں

دہلی کے 25 بڑے ڈرگس اسمگلروں کی ملکیتوں پر جلد چلے گا بلڈوزر، میونسپل کارپوریشن کی کارروائی شروع

دہلی پولیس کی رپورٹ پر لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے میونسپل کارپوریشن کو اسمگلروں کی ملکیتوں کو سیل کرنے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بلڈوزر  / یو این آئی</p></div>

بلڈوزر / یو این آئی

 

راجدھانی دہلی کے 25 بڑے ڈرگس اسمگلروں کی ملکیتوں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن نے ڈرگس اسمگلروں کی ملکیتوں کو سیل بھی کر دیا ہے۔ ڈرگس اسمگلروں پر نکیل کسنے کی سمت میں پہلی بار اس طرح کی بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

Published: undefined

دراصل دہلی پولیس کی رپورٹ پر لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے میونسپل کارپوریشن کو اسمگلروں کی ملکیتوں کو سیل کرنے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ یہ سبھی ایسے اسمگلرس ہیں جو طویل مدت سے بڑے پیمانے پر ڈرگس کا کاروبار کر رہے ہیں۔ اب ان کی ملکیتیں سیل کر دی گئی ہیں اور انھیں توڑنے کے لیے قانونی کارروائی بھی شروع ہو گئی ہے۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر نے گزشتہ 27 اپریل کو متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ ڈرگس اسمگلنگ کے لیے استعمال کی جا رہی ملکیتوں و عمارتوں کو سیل کریں اور ایسی ملکیتوں کو منہدم کرنے کی کارروائی شروع کریں۔ شہر میں ڈرگس مافیہ کے خلاف دہلی پولیس کے ذریعہ کی گئی کارروائی کے بعد پوری دہلی میں 25 ملکیتوں کی شناخت کی گئی، جن کا استعمال یا تو ملکیت کے مالکوں یا دیگر قبضہ کرنے والوں کے ذریعہ سے کیا جاتا تھا۔ اس کے بعد دہلی پولیس کی سفارش پر میونسپل کارپوریشن نے ملکیتوں کو سیل کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined