قومی خبریں

دہلی خاتون کمیشن سواتی مالیوال کے گھر پر حملہ، گاڑیوں میں توڑ پھوڑ، ’کچھ بھی کر لو، ڈروں گی نہیں‘

جس وقت واقعہ پیش آیا سواتی مالیوال اپنے گھر پر موجود نہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان حرکتوں سے ڈرنے والی نہیں اور اس معاملہ کی شکایت دہلی پولیس میں کریں گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے الزام لگایا ہے کہ کچھ حملہ آوروں نے ان کے گھر میں گھس کر گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا، وہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔ مالیوال نے کہا ہے کہ وہ ان حرکات سے ڈرنے والی نہیں ہے اور اس معاملے کی شکایت دہلی پولیس سے درج کرائیں گی۔

Published: undefined

سواتی مالیوال نے ٹوئٹ کیا، ’’ابھی کچھ دیر پہلے کچھ میرے گھر پر کوئی حملہ آور گھس آیا اور اس نے حملہ کیا۔ میری اور میری والدہ کی گاڑی بری طرح سے توڑ دی اور گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔ شکر ہے کہ میں اور میری والدہ دونوں گھر پر موجود نہیں تھیں، ورنہ جانے کیا ہوتا! کچھ بھی کر لو، میں ڈروں گی نہیں! دہلی پولیس سے شکایت کر رہی ہوں۔‘‘

Published: undefined

کچھ دن پہلے مالیوال نے الزام لگایا تھا کہ انہیں عصمت دری کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات کو خط لکھا تھا کہ خواتین کے استحصال کے ملزم ساجد کو بگ باس سے باہر کر دیا جائے۔ جس کے بعد سواتی نے ٹوئٹ کر کے بتایا تھا کہ ایسا کرنے کے بعد انہیں ریپ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined