حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کو دہلی شراب پالیسی معاملہ میں نوٹس جاری کیا ہے۔ ان سے 10مارچ کو حاضر ہونے کی درخواست کی گئی ہے۔ ایجنسی کی جانب سے حیدرآبادی تاجراروں رامچندر پلائی کی گرفتاری کے بعد ان کو یہ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ای ڈی نے منگل کو دہلی کورٹ میں ریمانڈ رپورٹ داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پلائی بڑے پیمانہ پر رشوت کی ادائیگی کے اس سارے معاملہ اور جنوبی گروپ کے قیام کے اہم افراد میں سے ایک ہے۔
Published: undefined
کویتا نے ای ڈی کے نوٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 9 مارچ کو ان سے پوچھ گچھ کے لئے دہلی آنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاہم خواتین ریزرویشن بل پر احتجاج اور دیگر مصروفیات کے پیش نظر وہ قانونی رائے حاصل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین تحفظات بل طویل عرصہ سے زیرالتوا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرتے ہوئے خواتین کو سیاسی شراکت داری میں ان کا حق دیا جائے۔
Published: undefined
بھارت جاگروتی جس کی کویتا صدر ہیں، دیگر اپوزیشن جماعتوں اور خواتین تنظیموں کے ساتھ مل کر 10مارچ کو جنترمنتر پر ایک روزہ پُرامن بھوک ہڑتال کریں گی۔ یہ بھوک ہڑتال خواتین ریزرویشن بل کو منظور کرنے کے مطالبہ پر کی جا رہی ہے۔ ان سرگرمیوں کے پیش نظر 9 مارچ کو ان کو قومی دارالحکومت آنے کی ای ڈی نے ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قانون پر عمل کرنے والی ایک شہری کے طور پر وہ جانچ ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گی، تاہم دھرنا اور دیگر مصروفیات کے سبب وہ ای ڈی کے سامنے حاضر ہونے کی تاریخ سے متعلق قانونی رائے حاصل کریں گی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ مرکز کی حکمران جماعت، ہمارے لیڈر وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو کی جدوجہد اور آواز کے خلاف دھمکانے کے یہ حربے استعمال کر رہی ہے۔ بی آرایس پارٹی نہیں رکے گی اور وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں ہم ہندوستان کے تابناک مستقبل کے لئے اپنی آواز کو بلند کرتے رہیں گے اور مرکز کی ناکامیوں کو اجاگر کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں اقتدار کے بھوکے افراد کو وہ یہ بتانا چاہتی ہیں کہ تلنگانہ، ایسی جابر اور مخالف عوام حکومت کے سامنے نہیں جھکے گا۔ عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد بلاخوف اور شدت کے ساتھ جاری رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز