قومی خبریں

دہلی میں اگلے کچھ دنوں تک مطلع رہے گا ابر آلود، کشمیر کے کئی حصوں میں برف باری جاری

وادی کشمیر کے گیٹ وے قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ سالانہ امرناتھ یاترا کے بیس کیمپ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا

کشمیر میں برف باری / تصویر یو این آئی
کشمیر میں برف باری / تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں اگلے چند دنوں تک مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ دہلی میں جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 12.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس مہینے میں اب تک کا سب سے زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ اطلاع دی۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے بلیٹن کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کی اوسط سے 5 ڈگری زیادہ ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی نے کہا کہ نئی ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے 29 جنوری کو دہلی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق، دہلی میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 297 ریکارڈ کیا گیا۔ جوکہ ’خراب‘ سمجھا جاتا ہے۔ اسکائی میٹ ویدر سروسز کے مہیش پلوت نے کہا کہ اگلے دو دنوں میں دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت گر سکتا ہے۔

Published: undefined

وہیں، کشمیر کے کئی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی میں بادل چھائے رہنے کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے یہ اطلاع دی۔ تاہم گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر سے نیچے رہا۔ کشمیر میں خاص طور پر جنوبی اضلاع میں کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی برف باری ریکارڈ کی گئی۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے جمعہ کو موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ برفباری اور ابر آلود آسمان کی وجہ سے وادی کے بیشتر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ حکام نے بتایا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ وادی کشمیر کے گیٹ وے قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ، سالانہ امرناتھ یاترا کے بیس کیمپ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined