قومی خبریں

دہلی: جمنا کی آبی سطح میں گراوٹ لیکن سیلاب کا بحران برقرار، مزید بارش کا الرٹ

گزشتہ 5 دنوں سے دہلی سیلاب کی زد میں ہے۔ جمنا کی آبی سطح میں مسلسل گراوٹ آ رہی ہے، تاہم یہ اب بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ آج 16 جولائی کو صبح 6 بجے یمنا کے پانی کی سطح 206.14 میٹر ناپی گئی

<div class="paragraphs"><p>تصویر قومی آواز / وپن</p></div>

تصویر قومی آواز / وپن

 

نئی دہلی: دہلی میں جمنا کے پانی کی سطح اب آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے لیکن دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔ دہلی کے نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے ہیں اور کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔ دہلی حکومت، این ڈی آر ایف سمیت پولیس انتظامیہ دہلی میں حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ لال قلعہ، آئی ٹی او، سپریم کورٹ، نگم بودھ گھاٹ سمیت تمام جگہوں پر پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے دہلی میں ہفتہ بھر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق 16 جولائی کو صبح 6 بجے یمنا کے پانی کی سطح 206.14 میٹر ناپی گئی۔ گزشتہ 5 دنوں سے دہلی سیلاب کی زد میں ہے اور کئی سڑکیں تالاب بن چکی ہیں۔ لال قلعہ سے راج گھاٹ تک صرف پانی ہے۔ نشیبی علاقوں میں مکانات زیرآب آنے سے کئی خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ جہاں صورتحال مزید خراب ہوئی وہاں ریسکیو کے ذریعے لوگوں کو باہر نکالا گیا۔ اس کے ساتھ ہی کئی علاقے ایسے ہیں جہاں لوگ گھروں میں محصور ہیں۔

Published: undefined

دہلی کے کئی علاقوں میں جمنا کا پانی پہلے ہی بھرا ہوا ہے۔ ایسے میں بارش کے بعد صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی، ہریانہ اور آس پاس کے علاقوں میں اگلے 5 دنوں تک بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز یعنی 15 جولائی کو دہلی-این سی آر میں موسلادھار بارش دیکھی گئی۔ دہلی کے کئی علاقوں میں شدید بارش کے بعد پانی کی نکاسی کو لے کر چیلنج درپیش ہے۔

Published: undefined

آج کے موسم کی بات کریں تو قومی راجدھانی میں 16 سے 21 جولائی تک ہلکی سے درمیانی بارش کے امکانات ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ یمنا کے پانی کی سطح آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے۔ پانی کی سطح جو 208.71 میٹر سے تجاوز کر گئی تھی اب 206.14 میٹر پر آ گئی ہے۔ تاہم، جمنا کی پانی کی سطح اب بھی 205.33 کے خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined