نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت اور حمایت کر رہے لوگوں کے مابین پرتشدد تصادم کے بعد دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک نے کہاکہ تشد د کرنے والے شرپسند عناصر کو بخشا نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ دہلی پولیس کی طرف سے مسلسل امن قائم رکھنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ جہاں جہاں پر کسی بھی طرح کی کمی ہے، اسے دور کرکے حالات کنٹرول میں کئے جارہے ہیں۔ شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
اس سے پہلے دہلی پولیس کے رابطہ عامہ کے افسر مندیپ سنگھ رندھاوا نے یہاں پریس کانفرنس میں شمال مشرقی دہلی میں حالات قابو میں ہونے کا دعوی کیا جبکہ آج شام موجپور اور چاند باغ میں پھر شرپسند عناصر نے آگ زنی کی۔
رندھاوا نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ حالات قابو میں ہیں۔ سینئر حکام تشدد زدہ علاقہ میں موجود ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنگ گلیوں کی وجہ سے دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہاکہ اب تک تشدد میں دس لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ تشد د میں 56جوان زخمی ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ دو آئی پی ایس کے افسر اور 130عام شہر ی زخمی ہوئے ہیں۔ اس سلسلہ میں اب تک 11معاملے درج کئے گئے ہیں۔
رندھاوا نے کہاکہ پولیس فورس کی کمی نہیں ہے اور کسی طرح کی لاپرواہی نہیں برتی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ شرپسند عناصر کی شناخت کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ڈرون سے بھی نگرانی کی جارہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined