نئی دہلی: یوم اساتذہ (ٹیچرس ڈے) کے موقع پر دہلی یونیورسٹی کے اساتذہ نے دارالحکومت کے 12 کالجوں میں تنخواہ اور پنشن نہ ملنے کے خلاف ہفتہ کے روز احتجاجی مظاہرہ کرکے گرفتاری دی۔ دہلی یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر راجیو رائے کی سربراہی میں تقریباً 100 اساتذہ نے چہروں پر ماسک لگاکر مظاہرہ کیا اور ’دہلی حکومت شرم کرو شرم کرو‘ کے نعرے لگائے۔ ان اساتذہ نے بینرز اور پوسٹر ہاتھوں میں اٹھا کر یونیورسٹی کیمپس میں مظاہرہ کیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ دہلی یونیورسٹیوں کی اساتذہ پچھلے کئی مہینوں سے دہلی کے 12 کالجوں میں تنخواہ اور پنشن نہ ملنے کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں۔ ان 12 کالجوں کو جزوی طور پر دہلی حکومت نے مالی اعانت فراہم کی ہے، لیکن کچھ مہینوں سے دہلی حکومت نے ان کالجوں کو دی جانے والی مالی امداد روک دی ہے، جس کی وجہ سے ان کالجوں میں اساتذہ کو تنخواہ اور پنشن نہیں مل پا رہی ہے۔
Published: undefined
دہلی یونیورسٹی کے اساتذہ نے آج زبردست مظاہرہ کیا کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اور تقریباً 28 اساتذہ کوپکڑ کر لے گئی۔ اساتذہ نے اس واقعے کے خلاف مورس نگر پولیس اسٹیشن میں احتجاج کیا۔ اساتذہ کا الزام ہے کہ دہلی حکومت اپنے کالجوں کی انتظامی کمیٹیوں میں اپنے لوگوں کو داخل کرنا چاہتی ہے لہذا وہ کافی دباؤ کی پالیسی اختیار کر رہی ہے اور ان کالجوں کو دی جانے والی امداد کو بند کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز